Live Updates

گوجرانوالہ (ن) لیگ کے نائب صدر میاں ریاض انصاری کا ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شمولیت کااعلان،

صوبائی صدر سے رانا ساجد شوکت کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی ،عمران خان کی قائدانہ صلاحیتوں پر بھرپور اعتماد کا اظہار ، گوجرانوالہ سے (ن) لیگ کے عہدیداروں کی تحریک انصاف میں شمولیت عمران خان کی پالیسیوں پر اعتماد کا مظہر ہے‘ اعجاز چوہدری کی گفتگو

منگل 24 فروری 2015 20:48

گوجرانوالہ (ن) لیگ کے نائب صدر میاں ریاض انصاری کا ساتھیوں سمیت تحریک ..

لاہور ( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 فروری 2015ء) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجازاحمدچوہدری سے صوبائی سیکرٹریٹ میں نائب صدر پنجاب رانا ساجد شوکت کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی ، اس موقع پر گوجرانوالہ سے سیاسی گھرانے کی اہم شخصیت مسلم لیگ (ن) لیگ سابقہ نائب صدر میاں ریاض انصاری نے مسلم لیگ (ن) کو چھوڑ کر اپنے ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیااور چیئرمین عمران خان کی قائدانہ صلاحیتوں پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ۔

انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) لیگ مفادپرستو ں کا ٹولہ ہے ، موجودہ نااہل حکمران عوام کی امیدوں پر پورانہیں اتر سکے ، عمران خان غریب عوام کو زبان دی اور ملک وقوم کو بحرانوں سے دیانتدار اور محب الوطن قیادت ہی نکال سکتی ہے، پوری قوم کی نظریں ، عمران خان پر لگی ہوئی ہیں ۔

(جاری ہے)

اعجازاحمدچوہدری نے میاں ریاض انصاری اور ان کے ساتھیوں کا تحریک انصا ف میں شمولیت کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہاکہ میاں ریاض انصاری کی تحریک انصا ف میں شمولیت سے پارٹی گوجرانوالہ میں مزید مضبوط اور مستحکم ہو گی، گوجرانوالہ سے (ن) لیگ کے عہدیداروں کی تحریک انصاف میں شمولیت عمران خان کی پالیسیوں پر اعتماد کا مظہر ہے۔

انہوں نے کہاکہ ہوشربا مہنگائی ، بے روزگاری اور بدترین گیس اور بجلی کی لوڈشیڈنگ اور عوام سے کئے گئے وعدے پورے نہ کرنے پر (ن) لیگ کا گراف تیزی سے نیچے گر رہا ہے ، (ن) لیگ کی کشتی میں اتنے سوراخ ہو گئے ہیں کہ عہدیداراور کارکن (ن) لیگ کو چھوڑ چھوڑکر پی ٹی آئی میں شامل ہو رہے ہیں،میاں برادران نے ملک وقوم کو مکمل طور پر نظرانداز کر رکھا ہے ،ملک تباہی کے دہانے پر جا پہنچا ہے لیکن شریف خاندان کے کاروباری میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے، عوام کی خدمت کے جھوٹے دعویدار منہ چھپاتے پھر رہے ہیں، تحریک انصاف کے خوف کی وجہ سے حکمران بلدیاتی الیکشن کروانے سے ڈر رہے ہیں، اگر (ن) لیگ کو اپنی مقبولیت کا اتنا ہی غرور ہے تو پھر صوبے میں بلدیاتی انتخابات کیوں نہیں کرواتے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات