مقبوضہ کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی اوربی جے پی کے درمیان حکومت بنانے پر اتفاق ‘کئی ملاقاتوں کے بعد مشترکہ حکومت سازی پراتفاق ‘مودی اور مفتی سعید کی جلد ملاقات ہو گی‘بی جے پی کے صدر امیت شاہ کی صحافیوں،

جموں کشمیر کے لوگوں کے مفادات کو ذہن میں رکھ کر مخلوط حکومت بنانے کا فیصلہ کیا، کئی ملاقاتوں کے بعد اتحاد کا ایجنڈا طے ہوا ہیاتحادی حکومت جموں کشمیر کے لوگوں کی ضرورتوں، توقعات اور ترقی کو ذہن میں رکھے گی اور امن نظام قائم کرے گی، بدعنوانی کے خلاف اور ترقی کے لیے کام کریں گے ‘پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی رہنما محبوبہ مفتی

منگل 24 فروری 2015 21:03

سرینگر/ نئی دہلی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 فروری 2015ء) مقبوضہ کشمیر میں کئی ہفتوں سے جاری مشاورت کے بعد پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی اور قوم پرست جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے درمیان حکومت بنانے پر اتفاق ہو گیا۔منگل کو بھارتی میڈیا کے مطابق پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی رہنما محبوبہ مفتی سے ملاقات کے بعد حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر امیت شاہ نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کئی ملاقاتوں کے بعد کم از کم مشترکہ پروگرام پر اتفاق ہو گیا ہے جبکہ وزیراعظم مودی اور سابق وزیراعلیٰ مفتی سعید کی جلد ملاقات ہو گی۔

‘دوسری جانب محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ جموں کشمیر کے لوگوں کے مفادات کو ذہن میں رکھ کر ہی مخلوط حکومت بنانے کا فیصلہ کیا ہے اور کئی ملاقاتوں کے بعد ہی اتحاد کا ایجنڈا طے ہوا ہے۔

(جاری ہے)

’اتحاد کی حکومت جموں کشمیر کے لوگوں کی ضرورتوں، توقعات اور ترقی کو ذہن میں رکھے گی اور امن نظام قائم کرے گی۔ مخلوط حکومت بدعنوانی کے خلاف قدم اٹھائے گی اور ترقی کے لیے کام کرے گی۔

‘نو جنوری کو کشمیر میں مخلوط حکومت قائم کرنے کے لیے خفیہ اور اعلانیہ مذاکرات کی تمام کوششیں ناکام ہونے کے بعد گورنر راج نافذ کر دیا گیا تھا۔خیال رہے کہ 2000 سے 2008 کے درمیان (جموں کشمیر کی اسمبلی کی معیاد چھ برس ہے) پی ڈی پی نے کانگریس کے ساتھ ایسا ہی معاہدہ کیا تھا۔ پہلے تین برس تک مفتی سعید وزیراعلیٰ رہے تھے اور پھر تین برس تک اقتدار کی کمان کانگریس کے رہنما غلام نبی آزاد کے ہاتھ میں رہی تھی۔

پی ڈی پی کو اسی طرح کا معاہدہ پھر بی جے پی کے ساتھ کرنا چاہیے۔پی ڈی پی بھارت اور پاکستان کے درمیان مفاہمت، سرحدوں پر امن اور کشمیر سے فوجی قوانین کا خاتمہ چاہتی ہے وہیں بی جے پی کشمیریوں سے خود حکمرانی کا حق واپس لینا چاہتی ہے اور فوجی قوانین کا دفاع کرتی ہے۔گذشتہ سال دسمبر میں منعقدہ انتخابات کے نتائج کے مطابق 87 رکنی اسمبلی میں سب سے بڑی طاقت مفتی محمد سعید کی جماعت ’پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی‘ ہے جس کے پاس 28 نشستیں ہیں۔سب سے چھوٹی جماعت، سات آزاد ارکان چھوڑ کر، کانگریس پارٹی ہے جسے صرف 12 سیٹیں ہی ملی ہیں۔ درمیان میں بھارتیہ جنتا پارٹی ہے جس کے 25 امیدوار کامیاب ہوئے جبکہ عمر عبداللہ کی نیشنل کانفرنس (این سی) کو 15 نشستیں حاصل ہوئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :