پنجاب یونیورسٹی نے رجسٹریشن فارم جمع کرانے کی تاریخوں میں توسیع کردی

منگل 24 فروری 2015 21:22

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 فروری 2015ء) پنجاب یونیورسٹی کے زیر اہتمام ایم اے /ایم ایس سی اور بی کام سالانہ امتحانات2015ء کے پرائیویٹ امیدواروں کے لئے جرمانے کے ساتھ رجسٹریشن فارم جمع کروانے کی تاریخوں میں توسیع کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایم اے/ایم ایس سی پارٹ ون کے امیدوار 3750روپے فیس کے ساتھ12مارچ 2015ء اور 4250روپے فیس کے ساتھ 20مارچ 2015ء تک اپنے رجسٹریشن فارم جمع کروا سکتے ہیں۔ اسی طرح بی کام پارٹ ون کے امیدوار 3750روپے فیس کے ساتھ 20مارچ 2015ء اور 4250روپے فیس کے ساتھ 30مارچ2015ء تک اپنے رجسٹریشن فارم جمع کروا سکتے ہیں۔ تفصیلات پنجاب یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.pu.edu.pkپر بھی دیکھی جاسکتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :