ما ر چ میں ملتا ن میٹرو بس سر وس پر اجیکٹ کے پہلے مرحلے پر کا م شروع ہو گا، منصوبے پر 30 ار ب رو پے لا گت آ ئے گی، ساڑھے اٹھا ر ہ کلو میٹر رو ٹ پر 21 اسٹیشن قا ئم کئے جائیں گے ، ملتا ن ڈ ویژ ن میں 188 ترقیا تی منصو بو ں پرکام جاری ہے ، ملتا ن کڈنی سنٹر ایک ما ہ تک فعال کر دیا جائے گا،

کمشنر ملتا ن اسد اللہ خا ن کی صحافیوں کو میٹرو بس سر وس اور ترقیا تی منصو بو ں پر بریفنگ

منگل 24 فروری 2015 22:56

ما ر چ میں ملتا ن میٹرو بس سر وس پر اجیکٹ کے پہلے مرحلے پر کا م شروع ہو ..

ملتا ن ( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 فروری 2015ء ) کمشنر ملتا ن اسد اللہ خا ن نے کہا ہے کہ ما ر چ میں ملتا ن میٹرو بس سر وس پر اجیکٹ کے پہلے فیز پر کا م کا آ غا ز کر دیا گیا جا ئے گا جس پر 30 ار ب رو پے لا گت آ ئے گی ، سا ڑ ھے اٹھا ر ہ کلو میٹر پر محیط پر یہ رو ٹ بہا ؤ الدین زکر یا یونیو رسٹی سے شر وع ہو کر چو ک کمہا رانو الہ پراختتا م پذ یر ہو گا ، روٹ پر 21 اسٹیشن قا ئم کئے جائیں گے ، رو زانہ 96 ہزا ر افراد میٹرو بس پر سفر کریں گے ۔

کمشنر نے کہاکہ ملتا ن ڈ ویژ ن میں 188 ترقیا تی منصو بو ں پرکام جاری ہے جس کے لئے 56 ار ب رو پے کے فنڈ ز جا ری کئے گئے ہیں جس میں سے 31 ار ب رو پے ان منصوبو ں پر خر چ کئے جا چکے ہیں ۔وہ منگل کویہاں سینئر صحافیوں کو میٹرو بس سر وس اور ترقیا تی منصو بو ں کے حوا لے سے بریفنگ دیتے رہے تھے،اس موقع پرڈا ئر یکٹر تعلقا ت عا مہ ملتا ن ڈ ویژ ن محمدسجا د جہا نیہ اور ڈا ئر یکٹر ڈویلپمنٹ امجد شعیب تر ین بھی اس موقع پرموجود تھے ۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہاکہ شہبا ز شر یف جنرل ہسپتا ل کے آو ٹ ڈور نے علا ج ومعالجہ کی سہولیا ت کی فر اہمی کا آ غاز کر دیا گیا ہے جبکہ ملتا ن کڈنی سنٹر ایک ما ہ تک فنکشنل کر دیا جائے گا ۔ کمشنر ملتا ن نے بتا یا کہ ملتا ن میٹرو بس کا منصو بہ 37 کلو میٹر پر محیط ہے مگر فی الحا ل 18.5 کلو میٹر طویل پہلے رو ٹ پر ترقیا تی کاموں کا آ غا ز کیا جائے گا ۔جسے کا ریڈ ور ون کا نا م دیا گیا ہے ۔

یہ رو ٹ بہا ؤ الدین زکر یا سے شروع ہو کر نا درن با ئی پا س ، چو نگی نمبر 6 ، چونگی نمبر 9 ،مچھلی مارکیٹ ،دولت گیٹ ،چو نگی نمبر 14 ، بی سی جی چو ک اور وہا ڑ ی چو ک کے ذ ریعے چوک کمہا رانو الہ پر اختتا م پذ یر ہو گا ۔انہوں نے بتا یا کہ پہلے تیار کئے گئے پی سی ون پر نظر ثا نی کی گئی ہے اور نئے منظو ر شد ہ منصو بے کے مطا بق نا درن بائی پا س سے بی سی جی چوک تک 12 کلو میٹر طویل فلا ئی اوورتعمیر کیا جائے گا جس کی وجہ سے اب 180 کنا ل کی بجا ئے 118 کنا ل زمین پر اجیکٹ کیلئے حاصل کر ناپڑ ے گی ۔

اس کے علاوہ یوٹیلٹی لا ئنزبھی کم متا ثر ہو ں گی ۔انہو ں نے کہاکہ میٹرو بس منصو بے کیلئے زمین کے حصو ل پر 4 ار ب 23 کروڑ رو پے جبکہ سو ل ور ک پر 2 ار ب رو پے کی لا گت آ ئے گی جوکہ منصو بے کی مجمو عی لا گت میں شامل ہے ۔انہو ں نے کہاکہ میٹرو بس سر وس بڑ ے شہر کی علا مت ہے اور اس منصو بے کے قیا م سے ملتا ن شہر لا ہو ر اور راولپنڈ ی کے ہم پلہ ہوجا ئے گا ۔

انہو ں نے کہا کہ لا ہو ر اور راولپنڈ ی میٹروبس منصو بے کے تجر بے کو سامنے رکھتے ہو ئے ملتا ن میں بہتر ین آپشن اختیا ر کئے جا رہے ہیں ۔کمشنر ملتا ن نے بتا یا کہ و اسا کی ماسٹر پلا ننگ کی جا رہی ہے جس کے انٹر نیشنل کنسلٹنٹ کی خد ما ت حا صل کی جارہی ہیں ۔ انہو ں نے کہا کہ واسا کے سینیٹیشن اور واٹر سپلا ئی کے اس پر اجیکٹ پر 14 ار ب رو پے خر چ ہو نگے ۔

انہو ں نے بتا یا کہ ایک ار ب 80 کر وڑ روپے کی لا گت سے 150 بیڈ پر مشتمل چلڈ ر ن ہسپتا ل کی نئی تعمیر شدہ بلڈ نگ کیلئے جدید آ لا ت کی خریدا ری کاعمل جا ری ہے ۔اسی طر ح نیو ٹر مینل سے جمیل آ با د تک اےئر پو رٹ لنک رو ڈ کی تعمیر پر 31 کر وڑ رو پے خر چ کئے جارہے ہیں ۔ اسد اللہ خا ن نے بتا یا کہ حکو مت ملتا ن انسٹیٹیو ٹ آ ف کارڈیا لو جی میں مریضوں کو پیش آ نے وا لے مشکلا ت سے اچھی طر ح آ گا ہ ہے ۔

حکو مت کو منظو ر ی سے پہلے انسٹیٹیو ٹ آ ف کا رڈیا لو جی کی ایکسٹینشن کا منصو بہ بھیج دیا گیا ہے جس پر 2 ارب رو پے کی لا گت کا تخمینہ لگا یا گیا ہے ۔انہو ں نے بتا یا کہ وزیر اعلی پنجاب محمد شہبا ز شر یف ”ملتا ن انٹر سٹی رنگ رو ڈ“ اور ”آ ؤٹر سٹی رنگ رو ڈ “کی ایکسٹینشن کیلئے فنڈ ز کی فرا ہمی کیلئے رضا مند ی ظا ہر کر چکے ہیں اور یہ دونو ں منصو بے حتمی منظو ر ی حاصل کر نے کیلئے تیا ر کر لئے گئے ہیں انٹر سٹی رنگ رو ڈ چو نگی نمبر 9 ، ہا ئی کو رٹ ،چو ک عزیز ہوٹل ،وہا ڑ ی رو ڈ ، وہا ڑ ی چوک اور چوک کمہا رانو الہ پرمشتمل ہے جو کہ 32.6 کلو میٹر ہے اور اس کا 10.2 کلومیٹر حصہ پہلے سے ہی مکمل ہے ۔

اس منصو بے پر 22 ار ب رو پے لا گت آ ئے گی ۔اسی طر ح آؤٹر سٹی رنگ رو ڈ 64 کلومیٹر ہے جس کا نا در ن اور سا ؤدرن با ئی پا س کی شکل میں دو تہا ئی حصہ مکمل ہے جبکہ اسے نا درن با ئی پا س رو ڈ ،شجا ع آ با د کینال سے شیر شا ہ روڈ سے لنک کر نے کی ضر ور ت ہے جو کہ 20 کلو میٹر پر محیط ہے اور اس منصو بے پر 18 ار ب رو پے لا گت آ ئے گی ۔انہو ں نے کہا کہ انٹر سٹی رنگ رو ڈ سے شہر میں ٹر یفک کی روانی میں بھر پور مدد ملے گی جبکہ آ وٹر سٹی رنگ روڈ کی تکمیل سے ملتا ن سے گز رنے وا لی گاڑیو ں کو شہر میں داخل ہونے کی ضر ور ت نہیں پڑ ے گی ۔

متعلقہ عنوان :