تعلیمی اداروں میں کرپشن کے خلاف آگاہی مہم کا آغاز کردیا گیا

منگل 24 فروری 2015 23:04

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 فروری 2015ء) تعلیمی اداروں میں کرپشن کے خلاف آگاہی مہم کا آغاز کردیا گیا ہے،تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین قمرزمان چوہدری کی ہدایات پر یونیورسٹی، کالجز اور سکولوں میں کردار سازی کی سوسائیٹیوں کے قیام کے ذریعے نوجوانوں میں بدعنوانی کے برے اثرات سے آگاہی کیلئے نیب اور اعلیٰ تعلیمی کمیشن کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے گئے۔

(جاری ہے)

جس کے تحت نیب اور این ای ڈی یونیورسٹی کراچی کے اشتراک سے کرپشن کے خلاف بیداری مہم کا آغاز کردیا ہے ۔ نیب نے اعلیٰ تعلیمی کمیشن کے ساتھ تعاون کے ذریعے پہلے ہی ملک بھر کی مختلف یونیورسٹیوں اور کالجوں اور سکولوں میں کردار سازی کے 4009 سوسائیٹیاں قائم کی ہیں۔ این ای ڈی یونیورسٹی نے طلبہ میں بدعنوانی کے برے اثرات سے آگاہی کیلئے کردار ساز سوسائیٹیوں کے قیام پر بھی اتفاق کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :