لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالتوں کے فیصلے

وینس سینیما اوکاڑہ دھماکے کے مجرم کو3بار سزائے موت،87سال قید،ساڑھے12لاکھ جرمانہ، لاہورمیں اغواء برائے تاوان کے6ملزمان کو2،2بار عمر قید کی سزا‘ترجمان محکمہ پراسیکیوشن

منگل 24 فروری 2015 23:11

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالتوں کے فیصلے

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 فروری 2015ء ) انسداد دہشت گردی لاہور کی عدالت نمبر 2کے جج خواجہ ظفر اقبال نے وینس سینیما اوکاڑہ کو بم دھماکے سے اڑانے کے مرکزی مجرم محمد اسحاق کومجموعی طور پر 3بار سزائے موت،87سال قید بامشقت اور 12لاکھ 30ہزار جرمانے کی سزا سنائی ہے۔ محکمہ پراسیکیوشن کے ترجمان کے مطابق 27اکتوبر 1995کو ملزم محمد اسحاق نے وینس سینما اوکاڑہ میں بم دھماکہ کیا جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور12 زخمی ہوئے تھے۔

تحقیقاتی اداروں نے دھماکے کے بعد ملزم محمد اسحاق کو حراست میں لیا جس کے بعد اس پر لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں PPC 302،324،427اور ESA 3اور 4کے تحت مقدمہ چلایا گیا۔ ڈپٹی پراسیکوٹر جنرل نزیر احمد نے مقدمے میں ریاست کی نمائندگی کی۔ہی ایک دوسرے مقدمے میں انسداد دہشت گردی عدالت نمبر 3کے جج ہارون لطیف نے 8سالہ بچے عمر کو تاوان کیلئے اغوا کرنے والے 6ملزمان کو 2،2بار عمر قیداور منقولہ وغیر منقولہ جائیداد کی ضبطی کی سزا سنائی ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان محکمہ پراسیکیوشن کے مطابق ملزمان رضوان عرف ڈان، سانول، کبیر، شعیب، عدیل اور احسان علی نے 14مارچ2013 کو آٹھ سالہ عمر کو لاہور سے اغواء کیا اوربچے کے والد سے 20لاکھ تاوان طلب کیا۔27مارچ کو پولیس نے ایک فارم ہاوٴس پر ریڈ کر کے مغوی عمر کو بازیاب کروایا اور 6ملوث افراد کو حراست میں لیا۔ان ملزمان کے خلاف لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت3میں PPC، 365-Aکے تحت مقدمہ چلایا گیا جس میں ڈپٹی پراسیکیوٹرجنرل عبدالروف وٹو نے ریاست کی نمائندگی کرتے ہوئے مجرمان کو سزا دلوائی۔

متعلقہ عنوان :