امریکا: جم میں نماز پڑھنے سے روکنے پر مقدمہ

بدھ 25 فروری 2015 13:20

امریکا: جم میں نماز پڑھنے سے روکنے پر مقدمہ

نیویارک( اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔25 فروری 2015 ): امریکا میں ایک مسلمان شخص نے لاکر روم میں نماز ادا کرنے سے روکنے پر جم فرینچائز پر مقدمہ کر دیا۔روزنامہ لاس اینجلس ٹائمز نے محمد فال کے حوالے سے بتایا 29 جنوری کو نماز پڑھنے کے دوران جم کے تین مینیجر آئے اور ان سے کہا کہ اگر انہوں نے آئندہ یہاں نماز ادا کی تو جم میں داخلے پر پابندی عائد کر دی جائے گی۔

(جاری ہے)

28 سالہ فال کے وکیل ٹموتھی برک نے روزنامہ کو بتایا کہ ایکسرسائز کے بعد فال کے نماز پڑھنے کی عادت سے سبھی آگاہ تھے اور جم میں کسی کو بھی اس حوالے سے کوئی مسئلہ نہیں تھا۔تاہم، اوہایو میں امریکن سول لبرٹیز یونین کے ڈائریکٹر کرس لینک نے ٹائمز سے گفتگو میں بتایا 'مقدمہ جیتنے کیلئے ممکن ہے فال کو ثابت کرنا پڑے کہ انہیں خاص طور پر مسلمان ہونے کی وجہ سے نشانہ بنایا گیا'۔مقدمہ میں موقف اختیار کیا گیا کہ 1999 میں سینگال سے خاندان کے ہمراہ امریکا میں پناہ لینے والے فال اس معاملہ پر پریشان اور تشویش کا شکار ہیں۔فال کے مطابق وہ جم میں پہلے دن سے نماز ادا کرتے آئے ہیں اور انہیں کبھی عملے یا دوسرے لوگوں نے پریشان نہیں کیا۔