پیپلزپارٹی کی بنیاد قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو نے مسئلہ کشمیرپر رکھی ،ہمایوں زمان مرزا

بدھ 25 فروری 2015 16:40

میرپور(اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔25 فروری 2015) پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیرکے سینئر رہنما ہمایوں زمان مرزا نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی بنیاد قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو نے مسئلہ کشمیرپر رکھی پاکستان کی تاریخ میں شہید ذوالفقار علی بھٹو واحد سیاسی رہنما ہیں جنہوں نے اقوام متحدہ جیسے بڑے عالمی فورم پر اپنے پہلے خطاب میں نہ صرف کشمیریوں کی پرامن تحریک کی حمایت کی بلکہ کشمیر کی آزادی کیلئے ایک ہزار سال تک جنگ لڑنے کا تاریخی اعلان کیا یہ بھٹو جیسا ذہین ،اعلیٰ پائے کا سیاستدان اور کشمیریوں کا بہی خواہ ہی کرسکتاتھا انشاء اللہ مسئلہ کشمیر کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق موجودہ دور حکومت میں ہی حل ہوگا ۔

ہمیں فخر ہے کہ ہم شہیدوں، مجاہدوں اور غازیوں کی جماعت سے ہیں پاکستان پیپلزپارٹی کی بنیاد ہی مسئلہ کشمیر پر رکھی گئی تھی پیپلز پارٹی سے بڑھ کر کشمیریوں کی کون عزت کر سکتا ہے جب تک بھٹو اور بی بی شہید کا نظریہ زندہ ہے ہم جموں وکشمیر کی آزاد ی کی منزل سے ہم کنار ہو کر رہیں گے ۔

(جاری ہے)

پاکستان پیپلزپارٹی شہیدوں ، مجاہدوں اور جیالوں کی سب سے بڑی عوامی جماعت ہے ۔

پیپلزپارٹی کے کارکن اپنے عظیم لیڈروں قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو، دختر مشرق شہید جمہوریت محترمہ بے نظیر بھٹو کے نظریات، افکار اور اس کے عظیم ترنگے جھنڈے کی سربلندی کیلئے کسی بھی بڑی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ہے ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیرکے سینئر رہنما ہمایوں زمان مرزا نے میڈیا کے نمائندگان سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔

ہمایوں زمان مرزا نے کہا کہ اسلام پاکستان اور کشمیر لازم وملزوم ہیں کشمیریوں کے حق خود ارادیت کیلئے ملکی و بین الاقوامی سطح پر پاکستان پیپلزپارٹی نے ہمیشہ بھرپور وکالت اور ترجمانی کا حق ادا کیا ہے قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید جمہوریت محترمہ بے نظیر بھٹو نے کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی کیلئے تاریخ ساز خدمات سرانجام دی ہیں۔

ہمایوں زمان مرزا نے کہا کہ پاکستان و آزاد کشمیر کے مظلوم طبقات کو قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہیدنے ایک پلیٹ فارم پر جمع کر دیا بھٹو ازم کا پرچم تھامنے والے ایک برادری کی مانند ہیں شہداء کا یہ قافلہ آمروں ، غاصبوں اور جابروں کے ساتھ ہمیشہ برسر پیکار رہے گا شہید بھٹو اور شہید بے نظیر بھٹو عوام کے دلوں پر حکمرانی کرتے رہیں گے کوئی آمر اور طالع آزماعوامی دلوں سے پی پی پی اور بھٹو ازم کی مخبت نہیں نکال سکتا ۔

ہمایوں زمان مرزا نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے پاکستان و آزاد کشمیر کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کیا سٹیل ملز ، واہ آرڈینس فیکٹری ، ٹیکسلاو کامرہ ، ہیوی کمپلکس پاکستان کی ایٹمی و میزائیل ٹیکنالوجی کی صلاحیت پی پی پی اور بھٹو خاندان کے ملک کے لیے عظیم تحفے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی پی پی کے خلاف ہر دور میں سازشیں ہوئیں مگر سازش کا ر ہمیشہ بے نقاب ہوئے پیپلز پارٹی اور پاکستان قائم رہنے کے لیے بنے ہیں جس پارٹی کی جڑوں میں شہداء کا لہو شامل ہو اسے کوئی آمر یا طالع آزما ختم نہیں کرسکتا ۔

متعلقہ عنوان :