ضمنی الیکشن حلقہ ایل اے تھری میں بیرسٹر سلطان بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے،سیٹھی محمد اکرم

بدھ 25 فروری 2015 16:41

میرپور(اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔25 فروری 2015) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماو آزادکشمیرکے معروف ٹرانسپورٹر سیٹھی محمد اکرم نے کہا ہے کہ ضمنی الیکشن حلقہ ایل اے تھری میں بیرسٹر سلطان بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے موجودہ آزادحکومت نے سرکاری وسائل کا بے دریغ استعمال کر کے ضابطہ اخلاق کی دھجیاں بکھیر دی ہیں ہماری گاڑیوں کو ٹریفک پولیس کے ذریعے روک کر تنگ کیا جا رہا ہے جس گاڑی پر پاکستان تحریک انصاف کے جھنڈے لگے ہوئے ہیں انکو جرمانہ کیا جارہا ہے PTIکے کارکنوں اور سرکاری ملازمین کو ہراساں کر کے ووٹ کے لیے مجبور کیا جا رہا ہے 15مارچ بیرسٹر سلطان کی فتح کا دن ہو گا ان خیالات کا اظہار انھوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیاسیٹھی محمد اکرم نے کہا کہ پیپلز پارٹی بھٹو شہید اور بے نظیر شہید کی جماعت تھی انکی وفات کے بعد پیپلز پارٹی کو کاروباری پارٹی بنا دیا گیا ہے انھوں نے کہا کہ میرپور کے غیور عوام بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو اپنا قائد تسلیم کرتے ہیں تمام تر کوششوں کے باوجود بیرسٹر سلطان پر کوئی کرپشن ثابت نہیں ہو سکی ۔

(جاری ہے)

موجودہ آزاد حکومت نے کرپشن کے ریکارڈ قائم کیے ہیں اور بیرسٹر کے مقابلے میں امیدوار کو کروڑوں روپے دے کر خریدا گیا ہے انھوں نے کہا کہ عوام اب باشعور ہو چکی ہے اور بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو بھاری اکثریت سے کامیاب کروا کر شہری اپنے حقوق کے تحفظ کی بنیاد رکھیں گے انھوں نے کہا کہ آنے والا وقت پاکستان تحریک انصاف کا ہے عوام دیگر تمام سیاسی جماعتوں کو آزما چکی ہے اور سخت مایوس ہیں۔

متعلقہ عنوان :