سوئی گیس سمیت تمام بنیادی حقوق کی بازیابی تک جدوجہد جاری رہے گی،تحفظ حقوق کمیٹی

بدھ 25 فروری 2015 16:41

میرپور(اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔25 فروری 2015) تحفظ حقوق کمیٹیوں کے چوہدری علی اصغر،فیصل خالق ،رضوان کرامت ،نبیل بٹ ،امجد جنجوعہ ،سجاد احمد مغل،اور دیگر نے کہا ہے کہ سوئی گیس سمیت تمام بنیادی حقوق کی بازیابی تک جدوجہد جاری رہے گی ۔میرپور شہر کو پیرس بنانے کے دعوے کرنے والے حکمران شہریوں کو زندگی کی بنیادی سہولیات تک مہیا نہ کر سکے ۔

تحفظ حقوق کمیٹیوں اور سٹریٹ کمیٹیوں کے بزرگ نوجوان اور خواتین سمجھتے ہیں ۔کہ شہریوں کے تمام مسائل صرف اس لیے موجودہ ہیں کیونکہ حکمران سنجیدہ نہیں اس لیے اس ضمنی انتخابات میں ہم ووٹ کا استعمال نہ کرکے ان ظالم حکمرانوں سے نفرت کا اظہار کریں گے ۔بدھ کو ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ 15ہزار ہینڈ بل میاں محمد ٹاؤن اور پورے شہر میں تقسیم کیے جائیں گے ۔

(جاری ہے)

اور شہر بھر سے تحفظ حقوق کمیٹیوں کے ممبر بنائے جائیں گے ۔انھوں نے کہا کہ میاں محمد ٹاؤن سمیت شہر کے 75%آبادی سوئی گیس کی سہولت سے محروم ہیں ۔پینے کا صاف پانی مہیا نہیں ،بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ اور پھر اتنی مہنگی بجلی کہ اکثریت شہریوں کیلئے بجلی ایک خواب بنادی گئی ۔نوجوانوں کیلئے کھیل کے میدان نہ ہونے کے برابر ہیں نوجوان نسل بے راہ روی کا شکار ہو رہی ہے ۔

60سال گزر جانے کے باجود بے شمار شہریوں کو سیوریج کا نظام مہیا نہیں ۔متاثرین منگلا ڈیم جن کو بحریہ ٹاؤن کے برابر سہولیات دینے کی بات کی گئی تمام شہری سہولیات سے محروم ہیں ۔شہریوں کے تما م بنیادی حقوق حکمران طبقات نے غصب کر رکھے ہیں ۔15مارچ کو تحفظ حقو ق کمیٹیاں اپنے ووٹ کا استعمال نہ کرکے اپنا احتجاج ریکارد کروائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :