شوگرملوں کی جانب سے گنے کی ادائیگی نہ ہونے کے باعث کاشتکارپریشانی کاشکارہیں،ضلعی صدر کسان بورڈ فیصل آباد ،

متعلقہ حکام مل مالکان سے غریب کسانوں کی رقوم دلوائیں،زراعت ملکی معیشت کی ریڑھی کی ہڈی ہے جسے توڑنے کی کوشش کی جارہی ہے ، کاشتکاروں کامعاشی قتل برداشت نہیں کریں گے ،حکومتی پالیسیوں سے عوام تنگ آچکے ہیں کوئی شعبہ ایسانہیں جو حکومت سے پرپریشان نہ ہو، میاں ریحان الحق ایڈووکیٹ کاشتکاروں کے وفدسے گفتگو

بدھ 25 فروری 2015 19:11

فیصل آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 25 فروری 2015ء) شوگرملوں کی جانب سے گنے کی ادائیگی نہ ہونے کے باعث کاشتکارپریشانی کاشکارہیں،متعلقہ حکام مل مالکان سے غریب کسانوں کی رقوم دلوائیں،زراعت ملکی معیشت کی ریڑھی کی ہڈی ہے جسے توڑنے کی کوشش کی جارہی ہے ، کاشتکاروں کامعاشی قتل برداشت نہیں کریں گے ،حکومتی پالیسیوں سے عوام تنگ آچکے ہیں کوئی شعبہ ایسانہیں جو حکومت سے پرپریشان نہ ہو،ان خیالات کااظہارکسان بورڈکے ضلعی صدرمیاں ریحان الحق ایڈووکیٹ نے ضلعی سیکرٹریٹ کسان بورڈمیں کاشتکاروں کے ایک وفدسے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر ضلعی جنرل سیکرٹری چوہدری طارق منیر ایڈووکیٹ اور دیگربھی موجودتھے۔انہوں نے کہاکہ صوبائی اوروفاقی حکومتیں کسانوں کے ساتھ کی جانیوالی لوٹ ماربندکروائیں شوگرملوں،کاٹن ملوں اوررائس ملوں نے لوٹ ماراورکرپشن کی انتہاکررکھی ہے۔

(جاری ہے)

دھان اور کپاس کی فصلوں کواونے پونے خرید کرکسانوں کواربوں روپے کانقصان پہنچایاگیاشوگر ملوں نے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرکے ،کنڈوں میں ہیرپھیری کرکے اور حکومتی وعدالتی احکامات کے باوجودگنے کے حکومتی ریٹ کم کر کے کریشن کے تمام سابقہ ریکارڈتوڑدیئے جبکہ کپاس،گنے اور چاول کے کاشتکاروں سے فصل اونے پونے خریدلی جاتی ہے اور انہیں ظالمانہ پالیسیوں کے ذریعے مجبورکردیاجاتاہے کہ وہ اپنی سال بھرکی کمائی اونے پونے داموں ساہوکاروں اورمل مالکان کے حوالے کردیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت میں بیٹھے مل مالکان لاکھوں کاکسانوں کومعاشی قتل کر رہے ہیں مراعات یافتہ طبقے حکومت کوکوئی ایسی پالیسی نہیں بنانے دیتے جوعوام کے مفادات میں ہو۔انہوں نے کہاکہ محنت کسان کرتاہے مگراس کاپھل ساہوکاراورسرمایہ دارکھاتے ہیں یہ صریح ظلم ہے جس کی کسی بھی صورت اجازت نہیں دی جاسکتی انہوں نے کہاکہ حکومت فوری طورپر کسانوں کوریلیف دینے کے لئے کسان دوست پالیسیوں کااعلان کرے

متعلقہ عنوان :