جماعت پنجم کا انگریزی کاپرچہ تاخیر سے شروع ہونے پرمانیٹرنگ اہلکار اور ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے پنجاب ٹیچرز یونین کا وزیر اعلی پنجاب اورسیکرٹری ایجوکیشن سے مطالبہ

بدھ 25 فروری 2015 22:48

راولپنڈی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 25 فروری 2015ء) پنجاب ٹیچرز یونین نے وزیر اعلی پنجاب اورسیکرٹری ایجوکیشن سے جماعت پنجم میں کے انگریزی کاپرچہ تاخیر سے شروع ہونے پر مانیٹرنگ اہلکار اور ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر کے خلاف مقدمہ درج کرنے کامطالبہ کردیا۔پنجاب ٹیچرز یونین کے مرکزی جنرل سیکرٹری امتیاز احمد عباسی،ضلعی صدر سید حامد علی شاہ ،راجہ شاہد مبارک،طاہر محمود راجہ،سید انوار شاہ،راجہ اورنگزیب،صغیر چٹھہ،ناصر شہزاد ستی ،ضمیر بھٹی،محمد فیاض،محمد مسکین،محمد حفیظ،تنویر احمد ،شفیق احمد ،ساجد مسعود عباسی، ملک ظہیر الدین بابر و دیگر نے گذشتہ روز گورنمنٹ ہائی سکول بھاٹہ تحصیل گوجر خان میں جماعت پنجم کے انگریزی کے پیپر کے شروع ہونے میں تاخیر کی وجہ بننے والے مانیٹرنگ اہلکار کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا۔

(جاری ہے)

گذشتہ روزبھاٹہ سکول میں پیپر شروع ہونے سے قبل مانیٹرنگ اہلکار پہنچ گیا، امتحانی عملے سے الجھنا شروع کر دیا اور کہا کہ پیپر کا لفافہ مشکوک ہے اور اس کے ساتھ گڑ بڑھ کی گئی ہے جس پر پیپر لیٹ ہو گیا، ای ڈی او ایجوکیشن راولپنڈی اور ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر(DMO) موقع پر پہنچ گئے، جب دونوں آفیسران موقع پر پہنچے تو پیپر کا لفافہ درست حالت میں تھا اور ان دونوں آفیسران کی موجودگی میں پیپر کھولا گیا اس موقع پر ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسرنے اپنے اہلکار کو بچانے کے لیے امتحان پر تعینات عملے کو دبانا شروع کر دیا اور اُن سے بدتمیزی بھی کی اس ساری صورت حال پر ای ڈی اور ایجوکیشن بے بسی کی تصویر بنے رہے، پنجاب ٹیچرز یونین کے عہدیداران نے وزیر اعلی پنجاب اورسیکرٹری ایجوکیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ اس واقعے میں ملوث مانیٹرنگ اہلکار اور ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر کے خلاف اساتذہ کو ہراساں کرنے اور بدتمیزی کرنے کے ساتھ ساتھ پیپر لیٹ کرانے پرمقدمہ درج کیا جائے اور واقع کی مکمل تحقیقات کر کے اس ساقع میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے امتیاز احمد عباسی نے مزید کہا کہ اگر ہمارے کسی استاد کے خلاف یکطرفہ کاروائی کی کوشش کی گئی تو ہم ضلع راولپنڈی کے تمام گورنمنٹ سکول بند کرنے کے ساتھ ساتھ ہائی وے کو بھی بلاک کریں گے اور احتجاج کا سلسلہ پنجاب تک بڑھائیں گے۔

متعلقہ عنوان :