افغان باشندوں کے پاس 2لاکھ سے زائد جعلی شناختی کارڈزکا انکشاف، نادرا اہلکاروں کی ملی بھگت سے ”جعلی پاکستانی“ افغانیوں نے شہریت حاصل کرنے کیلئے سیاسی شخصی ضمانت کا استعمال کیا
بدھ 25 فروری 2015 23:22
لاہور( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 25 فروری 2015ء) پاکستان میں غیر قانی طور پر مقیم لاکھوں افغانیوں کی پکڑ دھکڑ کے بعد ان سے ملنے والے قومی شناختی کارڈ کو منسوخ کرنے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ملک بھر میں ہزاروں کی تعداد میں غیر قانونی شناختی کارڈ بنائے جانے کے انکشاف کے بعد ایف آئی اے اور دیگر قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے کاروائی کرتے ہوئے نادرا کے متعدد اہلکاروں کو حراست میں لیکر تحقیقات کی جنہوں نے شناختی کارڈ بنانے کا اعتراف کیا ۔
جعلی پاکستانی شہریوں کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ نادرا اہلکاروں کی ملی بھگت سے 2لاکھ سے زائد افغانیوں جس میں این جی اوز کے نمائندوں،کالعدم تنظیموں کے وابستہ افراد اور دینی مدارس میں قیام پزیر افراد شامل ہیں نے پاکستانی شہریت حاصل کرنے کیلئے دونمبرکارڈز بنوا رکھے ہیں۔(جاری ہے)
اس بات کاکا انکشاف افغان باشندوں کی پکڑ دھکڑ کے بعد سامنے آنے والی قومی شناختی کارڈزکی تصدیق کے بعد ہوا ہے۔
محکمہ پولیس کے ایک سینئر آفیسر نے آن لائن کو بتایا کہ صرف پنجاب کے کچھ اضلاع میں اب تک ایک لاکھ سے زائد نادرا کارڈز کی سسٹم میں تصدیق نہیں ہو سکی تاہم کارڈز جاری ہو چکے ہیں۔ جبکہ نادرا ہلکار نے نیوز ایجنسی کو بتایا کہ شناختی کارڈ بلاک کرنے کا سلسلہ شروع ہوتے ہی نادرا کے25 سے زائد اہلکاروں کو نوکریوں سے برطرف کیا جا چکا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.