Live Updates

انتخابی دھاندلی اور ہارس ٹریڈنگ نے پاکستان کے وقار کو مجرح کیا ہے،چوہدری شیر علی،

اس لعنت سے چھٹکار پانے کیلئے مسلم لیگ حکومت نے سینٹ کے انتخاب میں آئینی ترمیم لانے کاجو فیصلہ کیا ہے جو می امنگوں کا عکاس ہے، عمران خان ضد چھوڑ کر اس قومی فریضہ کی ادائیگی میں بھر پور حصہ لیں،وفد سے ملاقات

بدھ 25 فروری 2015 23:25

فیصل آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 25 فروری 2015ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما سابق رکن قومی اسمبلی چوہدری شیر علی نے کہا ہے کہ انتخابی دھاندلی اور ہارس ٹریڈنگ نے پاکستان کے وقار کو مجرح کیا ہے اس لعنت سے چھٹکار پانے کیلئے مسلم لیگ کی حکومت نے سینٹ کے انتخاب میں آئینی ترمیم لانے کاجو فیصلہ کیا ہے وہ قومی امنگوں کا عکاس ہے اگر وہ اس میں کامیاب ہوگئی تو ارکان اسمبلی خفیہ رائے شماری کی بجائے سب کے سامنے شو آف ہینڈ سے سینٹ کے امید واروں کو ووٹ دینگے عمران خان کو چاہئے کہ وہ ضد چھوڑ کر اس قومی فریضہ کی ادائیگی میں بھر پور حصہ لیں انہوں نے کہا کہ حکومت کی کارکردگی کو کسی صورت ناکام یا غیر تسلی قرار نہیں دیا جاسکتاانجمن تاجران سٹی کے جنرل سیکرٹر ی چوہدری محمود عالم جٹ کی قیادت میں تاجروں کے نمائندہ وفد سے ملاقات کرتے ہوئے چوہدری شیر علی وزیر اعظم میاں نواز شریف کی قیادت میں ملک معاشی لحاظ سے ترقی کر رہا ہے میگا پراجیکٹ شروع ہوچکے ہیں ،لوڈ شدنگ بھی کم ہورہی ہے ،روز گار کی سکیمیں دھڑا دھڑ سامنے آرہی ہیں ، لاء ایند آردرز کی حالت پہلے سے کہیں بہتر ہے ڈرون حملے بھی بند ہیں ، مایوس سرمایہ کار بھی واپس آرہے ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان ترقی و خوشحالی کی منزل کی طرف بڑھ رہا ہے اور دنیا بھر میں پاکستان کو عزت کی نگاہ سے دیکھا جانے لگا ہے یہ سب کچھ حکومت کی نیک نیتی اور قوم کی دعاؤں کا نتیجہ ہے انہوں نے تاجر کاز اور انکے مسائل کے حل کے سلسلہ میں صدرخواجہ شاہد رزاق سکا اور انکی ٹیم کی پر امن جد وجہد کی تعریف کی اور کہا کہ مسائل کیلئے آواز اٹھاناانکا جمہوری حق ہے حکومت انکے اس حق کو حکومت کو تسلیم اورتاجروں کو اپنا دست وبازو سمجھتی ہے نے کہاکہ گونا گوں مسائل میں جکڑی ہوئی قوم اورتاجروں کی اکثر یت آج بھی اپنے محبوب قائد میاں محمدنواز شریف کی قیادت میں ملک کی معیشت کی مضبوطی کیلئے کو شاں ہے لیکن انکی حوصلہ افزائی نہیں کی جارہی انہوں نے کہا کہ تاجر برادری ٹیکس کے موجودہ نظام سے بے حد پریشان ہے ایسی صورت حال میں حکومت کو ٹیکس کی بجائے ٹیکس نیٹ بڑھانے کا سوچنا چاہیئیانہوں نے آئندہ بجٹ میں بلیک منی کو وائٹ منی بنانے کے ذرائع ختم ،سیلز ٹیکس کی شرح کم اورSRO میں ترمیم کا اختیارایف بی آرکی بجائے قومی اسمبلی کو دینے کا مطالبہ کیا

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :