سرگودہا ، آٹھویں جماعت کے سالانہ امتحانات کیلئے ترمیمی ڈیٹ شیٹ جاری کر دی گئی

جمعرات 26 فروری 2015 12:54

سرگودہا (اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔26 فروری 2015 ) آٹھویں جماعت کے سالانہ امتحانات کیلئے ترمیمی ڈیٹ شیٹ جاری کر دی گئی ہے ۔ ڈیٹ شیٹ کے مطابق شیڈول کے مطابق آٹھویں جماعت کے امتحانات 28 فروری سے شروع ہو کر آٹھ مارچ تک جاری رہیں گے۔

(جاری ہے)

شیڈول کے مطابق آٹھویں کاسائنس کا پرچہ 28فروری کو دو بجے سے ساڑھے چار بجے تک ‘ میتھ کا پیپر دو مارچ کو دو بجے سے ساڑھے چار بجے تک ‘ چار مارچ کو انگلش کاپرچہ دو بجے سے چار بج کر 40 منٹ تک ‘ چھ مارچ کو اسلامیات کاپرچہ دوبجے سے سواتین بجے تک اورآٹھ مارچ کو اردو کا پرچہ دو بجے سے ساڑھے چار بجے تک ہو گا۔

ای ڈی او نے بتا یاکہ امتحان کاانعقاد شفاف ہوگا۔ نقل اور بوٹی مافیا کے خلاف سخت اقدامات ہوں گے ۔ نقل کی شکایات کی صورت میں متعلقہ تحصیل کے اسسٹنٹ کمشنرز کو اطلاع دی جاسکتی ہے ۔ جس کیلئے پہلے ہی دفعہ 144 کانفاذ کیاجاچکاہے ۔ خلاف ورزی کی صورت میں ملزمان کے خلاف دفعہ 188کے تحت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ گورنمنٹ ہائی سکول دیوال کے امتحانی سنٹر میں نقل کی شکایات سپرنٹنڈنٹ اور انسپکٹر کے خلاف ڈی سی او نے ای ڈی او ایجوکیشن کو انکوائری آفیسر مقرر کر کے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی ہے ۔