سیاست کے نام پر کاروبار کرنیوالوں کو15مارچ کو عوامی عدالت میں بے نقاب کرونگا،ممتاز علی خاکسار

جمعرات 26 فروری 2015 16:43

میرپور (اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔26 فروری 2015) آزاد امیدوار اسمبلی حلقہ ایل اے تھری میرپور ممتاز علی خاکسار نے کہا ہے کہ سیاست کے نام پر کاروبار کرنے والوں کو15مارچ کو عوامی عدالت میں بے نقاب کروں گا۔ میرپور کے لوگوں سے ووٹ لیے جاتے ہیں اور ان کو لوٹا بھی جاتا ہے میرپور کو کبھی MDAکے نام پرتو کبھی بلدیہ کے نام پر لوٹا گیا۔ اس لوٹ مار کے کاروبار کو بند کرنے کے لیے میرپور کے لوگ بیدار ہو چکے ہیں میرپور کے لوگ جان چکے ہیں کہ ان کے بچوں کو نوکریاں تعلیم کی بنیاد پر نہیں برداری اور پیسے کے نام پر دینے والے ان سے ووٹ مانگ رہے ہیں میرپور کے عوام نے ذاتی مفادات کے لیے پارٹیاں اور نظریات بدلنے والوں کو بھی پہچان چکے ہیں انشاء اللہ عوام کی طاقت اور ووٹ کی پرچی سے لیٹروں کا محاسبہ کریں گے ان خیالات کا اظہار انھوں نے میاں محمد ٹاؤن میں لودھی برادری کی جانب سے منعقدہ کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر لودھی برداری نے ضمنی الیکشن میں آزادامیدوار اسمبلی ممتاز علی خاکسار کی مکمل حمایت کرنے کا اعلان کیا اس موقع پر بشارت حسین لودھی، حاجی محمد حنیف، عمران قادری، سعید دوریز، صغیر بٹ، بابر علی ،عابد مغل ، شہزاد علی خاکسار، تصویر حسین کلوترا اور دیگر نے خطا ب کیا ۔مقررین نے کہا کہ میاں محمد ٹاؤن کے لوگوں کی تقدیر بدلنے کا وقت آگیا ہے عوام 15مارچ کو ووٹ کی طاقت سے اپنی تقدیر بدلیں گے اور نوجوان قیادت کو سامنے لائیں گے مقررین نے کہا کہ میاں محمد ٹاؤن کے لوگوں کو برداریوں ،قبیلوں اور علاقوں میں تقسیم کر کے ماضی میں ان سے ووٹ لیے گئے اور جب وقت مسائل حل کرنے کا آیا تو عوام اکیلے سڑکوں پر خوار ہوتے رہے مقررین نے ممتاز علی خاکسار کی مکمل حمایت اور سپورٹ کا اعلان کیا آخر میں ممتاز علی خاکسار نے کہا کہ عوام کے حقوق کی بات کرنے کے لے نکلا ہوں اور عوام کی آواز میں خود بنوں گا انھوں نے کہا کہ ذاتی مفادات کی خاطر نظریات کو فروخت کرنے اور پارٹیاں تبدیل کرنے والوں کو بھاگنے نہیں دوں گا۔

متعلقہ عنوان :