افغانستان ، نیٹو قافلے پر خود کش حملہ ، تین افراد ہلاک،

حملہ آور کا ہدف ترکی کے سینیر سفارشکار اسماعیل ارامز تھے، ذرائع

جمعرات 26 فروری 2015 19:06

کابل(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26فروری 2015ء) افغانستان میں نیٹو قافلے پر خود کش حملے کے نتیجے میں تین ا فراد ہلاک ہوگئے ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغانستان میں ایرانی سفارتخانے کے نزدیک نیٹو قافلے پرکام کے ذریعے خود کش حملہ کیا گیا افغان حکومت کے بیان کے مطابق تین افراد جاں بحق ہوئے جن میں نیٹو فورسز کے ترک اہلکار ایک افغان شہری اور خود کش حملہ آور شامل ہیں جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ آور کا ہدف ترکی کے سینیر سفارشکار اسماعیل ارامز تھے واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں نتائج کے بعد مزید تفصیلات شائع کی جائینگی یاد رہے کہ رواں سال کے آغاز سے نیٹو فورسز کے تقریباً 13000 اہلکار افغانستان میں افغان فورسز کی ٹریننگ وغیرہ کے لیے موجود ہیں واقعہ کی ذمہ داری طالبان کے ایک گروہ نے قبول کرلی ہے ۔