ارجنٹینا کانگریس نے نئے انٹیلی جنس ادارے کے قیام بارے بل کی منظوری دیدی

جمعرات 26 فروری 2015 19:06

بیونس آئرس(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26فروری 2015ء) ارجنٹینا کی کانگریس نے نئے جاسوسی ادارے کے قیام کی منظوری دیدی ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ارجنٹینا کی کانگریس نے 71کے مقابلے میں 131 ووٹوں سے نئے جاسوسی ادارے کے قیام کی منظوری دی ہے ۔

(جاری ہے)

بل صدر کرسٹینا کیرچنر نے پیش کیا تھا اس بل کی منظوری کے بعد ارجنٹینا کا پہلے سے قائم ادارہ سیکرٹریٹ انٹیلی جنس معطل کردیا جائیگا اور اس کی جگہ فیڈرل انٹیلی جنس ادارہ کام کریگا واضح رہے کہ ارجنٹینا نے اس ادارے کا قیام صدر کیخلاف تحقیقات کرنیوالے پراسکیوٹر کے قتل کے بعد عمل میں لایا ہے ۔