اِمتحانی مراکز کے تعین کیلئے طلباء کی سہولت کو مدِنظر رکھا جائے گا۔ حورمظہر ۔سیکریٹری بورڈ

جمعرات 26 فروری 2015 20:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26فروری 2015ء)ثانوی تعلیمی بورڈ ، کراچی کی سیکریٹری مسز حور مظہر کے اعلامیہ کے مطابق نویں دسویں جماعت کے سالانہ اِمتحان جو7اپریل سے منعقد ہونگے ان طلبہ و طالبات کے امتحانی مراکز کے تعین کے لیے ٹاؤن کی سطح پر اسکولوں کا تعین کیا جائیگا جیسا کے ماضی میں کیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بعض اخبارات میں یہ خبر شائع ہوئی ہے کہ اس سال امتحان مراکز جامعہ این ۔

ای ۔ڈی۔

(جاری ہے)

، جامعہ کراچی اور ایکسپو سینٹر میں قائم کئے جائیں گے ۔ مسز حور مظہر سیکریٹری بورڈ نے اس خبر کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ تقریباً ساڑھے تین لاکھ سے زائد امیدوار امتحانات میں شریک ہورہے ہیں یہ کیسے ممکن ہے کہ ان طلباء کا امتحانی مرکز مندرجہ بالاتعلیمی ادراروں میں قائم کئے جائیں۔ لہذا ماضی کی طرح والدین ، اساتذہ اور امیدواروں کی سہولت کو مد نظر رکھتے ہوئے ٹاؤن کی سطح پر ایسے امتحانی مراکز کا تعین کیا جائے گا جہاں پر امیدواروں کو بہترین سہولتیں میسّر ہوں۔