وزیر اعظم نے پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس(آج) طلب کرلیا، ہارس ٹریڈنگ روکنے کیلئے حکمت عملی پر غور ہو گا

جمعرات 26 فروری 2015 22:23

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26فروری 2015ء) وزیر اعظم نواز شریف نے پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس(آج) جمعہ کو طلب کرلیا، اجلاس میں ہارس ٹریڈنگ روکنے کیلئے حکمت عملی پر غور ہو گا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ترجمان وزیر اعظم آفس کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف نے تمام پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس (آج)جمعہ کو سہ پہر اڑھائی بجے طلب کر لیا ہے، جس میں سینیٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ جیسی لعنت کو روکنے کیلئے حکمت عملی پر غور کیا جائے گا