وزیر اعلی پنجاب نے اپنا ہیلی کاپٹر انسداد دھشت گردی فورس کو دیدیا

جمعرات 26 فروری 2015 23:16

وزیر اعلی پنجاب نے اپنا ہیلی کاپٹر انسداد دھشت گردی فورس کو دیدیا

لاہو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26فروری۔2015ء) دہشت گردی کے خاتمے کے لیے وزیر اعلی پنجاب نے اپنا ہیلی کاپٹر انسداد دھشت گردی فورس کے حوالے کر دیا جبکہ دوسرا ہیلی کاپٹر خریدنے کے لئے فنڈز کی منظوری دے دی گئی ہے۔ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے حکومت پنجاب نے غیر معمولی اقدامات لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں انسداد دہشت گردی فورس کو دو ہیلی کاپٹر دیے جائیں گے ابتدائی طور پر وزیر اعلی پنجاب نے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے اپنا ہیلی کاپٹر انسداد دہشت گردی فورس کو دیدیا ہے۔ دوسری جانب ایک اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا کہ نیشنل ایکشن پلان ملک سے دہشت گردی کچلنے کا متفقہ قومی لائحہ عمل ہے۔

متعلقہ عنوان :