خیبرمیڈیکل یونیورسٹی پشاور کے زیر اہتمام چھٹی سالانہ تین روزہ ہیلتھ ریسرچ کانفرنس آج شروع ہو گی

جمعرات 26 فروری 2015 23:30

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26فروری 2015ء) خیبرمیڈیکل یونیورسٹی(کے ایم یو) پشاور کے زیر اہتمام چھٹی سالانہ تین روزہ ہیلتھ ریسرچ کانفرنس آج بروز جمعة المبارک سے شروع ہورہی ہے ۔ آج کا دن پری کانفرنس ورکشاپس کے لئے مختص کیا گیاہے جس میں ماہرین مختلف موضوعات پر تحقیقی مقالے پیش کریں گے ۔تفصیلات کے مطابق ا س کانفرنس کے انعقاد کا مقصد یونیورسٹی کے تحت صحت کے شعبے میں ہونیوالی تحقیق کو منظر عام پر لانے کے ساتھ ساتھ طلباء وطالبات اور فیکلٹی میں جدید تحقیق کے رجحانات پید اکرنا ہے۔

اس سال کانفرنس Translating Research into Practice کے عنوان کے تحت منعقد کی جارہی ہے جس میں صوبے کے تمام سرکاری اور پرائیویٹ میڈیکل اور ڈینٹل کالجز کے علاوہ الائیڈ ہیلتھ سائنسز کے تعلیمی اداروں کے طلباء وطالبات ، اساتذہ اور ماہرین صحت وتعلیم کی شرکت بڑی تعداد میں متوقع ہے۔

(جاری ہے)

آ ج پری ورکشاپس کانفرنسز میں پی سی آر،میڈیکل سرچ اور ریسرچ متھاڈالوجی،ٹرانسفیوژن اور صحت وتحقیق سے متعلق کئی دیگر موضوعات پر بقائی انسٹیٹیوٹ آف ڈیباٹالوجی کراچی کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر عبد الباسط،آگا خان یونیورسٹی کراچی کے ڈاکٹر عظمیٰ رحیم خان ،ڈاکٹر اسد میاں،ڈاکٹر نوقبا ضیاء،کے ایم یو کے ڈائریکٹر آئی بی ایم ایس پروفیسر ڈاکٹر جواد احمد، آئی پی ایچ کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر ضیاء الحق ،گومل میڈیکل کالج ڈیرہ اسماعیل خان کے ڈاکٹر محمد مروت اور فاہ کالج آف ری ہیبی لیٹیشن سائنسز لاہور کے ڈاکٹر راشد حفیظ اپنے تحقیقی مقالے پیش کریں گے۔

واضح رہے کہ کانفرنس کی باقاعدہ افتتاحی تقریب یونیورسٹی کے فیز5حیات آباد میں نوتعمیر شدہ ہال میں28فروری بروز ہفتہ 9بجے صبح منعقد ہوگی جس کے مہمان خصوصی سپیکر صوبائی اسمبلی اسد قیصر ہونگے جبکہ دیگر مہمان مقررین میں سیکرٹری صحت مشتاق جدون کے علاوہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد حفیظ اللہ شامل ہونگے۔ ا

متعلقہ عنوان :