داعش کے جنگجووٴں کو لڑنے کے عوض ہر ماہ 500 سے 600 ڈالر تک دیے جاتے ہیں،عرب میڈیا کا انکشاف

جمعہ 27 فروری 2015 15:03

دبئی (اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔27 فروری 2015 ) عرب میڈیانے انکشاف کیا ہے کہ اسلامک اسٹیٹ کے تمام جنگجووٴں کو لڑنے کے عوض ہر ماہ 500 سے 600 ڈالر تک دیے جاتے ہیں۔العربی الجدید نامی ایک اخبار میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسلامک اسٹیٹ کے تمام جنگجووٴں کو لڑنے کے عوض ہر ماہ 500 سے 600 ڈالر تک دیے جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ اس شدت پسند تنظیم نے اپنے فلاحی منصوبے بھی شروع کر رکھے ہیں، جن کے تحت ہلاک ہونے والے جنگجووٴں کے لواحقین کی نگہداشت اور زخمیوں کے علاج پر رقم خرچ کی جاتی ہے۔

گزشتہ برس موسم خزاں تک آئی ایس عراق اور شام سے حاصل کیا گیا تیل فروخت کرتے ہوئے اپنی مالی ضروریات پوری کرتی رہی ہے۔ امریکی سربراہی میں اتحادی افواج کی فضائی کارروائیوں کے بعد سے تیل کی فروخت کافی حد تک کم ہو گئی ہے۔ اس دوران آئی ایس نے مزید ذرائع تلاش کر لیے ہیں اور خیال کیا جا رہا ہے کہ خلیجی ممالک سے انہیں امداد مل رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :