ہانگ کانگ میں ملازمہ کے ساتھ ناروا سلوک رکھنے پر خاتون کو 6 سال کی قید

جمعہ 27 فروری 2015 15:05

ہانگ کانگ(اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔27 فروری 2015)ہانگ کانگ میں ملازمہ کے ساتھ ناروا سلوک رکھنے پر خاتون کو 6 سال کی قید کی سزا سنادی گئی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہانگ کانگ میں خاتون نے اپنی ملازمہ کو گھر میں قید رکھنے، زد و کوب کرنے اور بھوکا مار دینے کی کوشش کی جس پر ہانگ کا نگ کی عدالت نے خاتون کوچھ سال کی قید کی سزا سنا دی گئی۔

(جاری ہے)

ملازمہ کا کہنا ہے کہ چھ سال کی قید خاتون کے روئے کے مقابلے میں کافی نہیں ہے۔دوسری جانب ہانگ کانگ عدالت کے جج نے ہانگ کانگ اور انڈونیشیا کے حکام سے ان ایجنسیوں کے بارے میں تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے جو بے روزگار افراد کو ملازمتوں کی فراہمی کی بہت زیادہ فیس لیتی ہیں اور ایسے ملازمین کی تنخواہوں میں مالی کٹوتیاں بھی کرتی ہیں۔