مکاوٴ کے قریب غیر قانونی تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی،متعدد افراد ہلاک

جمعہ 27 فروری 2015 15:05

ہانگ کانگ(اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔27 فروری 2015)مکاوٴ کے قریب مشتبہ غیر قانونی تارکین وطن کی ایک کشتی ڈوب جانے کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک ہو گئے ۔عالمی میڈیا کے مطابق حکام نے بتایا کہ یہ حادثہ مقامی وقت کے مطابق جمعے کی صبح پیش آیا۔

(جاری ہے)

کشتی پر کم از کم بھی 10 افراد سوار تھے، جن میں سے 4 تیر کر اپنی جانیں بچانے میں کامیاب ہو گئے۔ باقی افراد ابھی تک لاپتہ ہیں، جن کی تلاش میں امدادی کارکنوں کو خراب سمندری موسم کی وجہ سے سخت مشکلات کا سامنا ہے۔ مکاوٴ کی حکومت کے مطابق یہ حادثہ ساحل سے کچھ ہی دور پیش آیا۔ امدادی کارکن پانی کے نیچے اس کشتی کو تلاش کر کے ساحل تک لے آئے ہیں۔