7مارچ کو حلقہ وسطی باغ میں مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کا کنونشن تاریخ رقم کرے گا‘راجہ ندیم

جمعہ 27 فروری 2015 16:37

باغ (اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔27 فروری 2015) 7مارچ کو حلقہ وسطی باغ میں مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کا کنونشن تاریخ رقم کرے گا, وسطی باغ کے بہادرنوجوان اپنے قائدین راجہ فاروق حیدر، شاہ غلام قادر اور کرنل نسیم کا شاندار استقبال کریں گے۔ یوتھ ونگ وسطی باغ کا کنونشن کامیاب بنانے کے لئے نوجوان متحرک اور رابطہ مہم کا آغاز ہو چکا ہے۔ ان خیالات کا اظہار راجہ ندیم صدر مسلم لیگ ن حلقہ وسطی باغ نے کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انھوں نے کہا کہ 7 مارچ کو باغ میں حلقہ وسطی باغ میں مسلم لیگ ن یوتھ کا ورکرز کنونشن تاریخ رقم کرے گا۔ یوتھ ونگ کے کارکن ہزاروں کی تعداد میں اپنے قائدین راجہ فاروق حیدر، شاہ غلام قادر، کرنل راجہ نسیم کا کفل گڑھ کے مقام پر تاریخی استقبال کریں گے اور ریلی کی شکل میں قائدین کو باغ لے جایا جائے گا،باغ میں یوتھ ایک عظیم الشان جلسہ کا انعقاد کیا جا رہا ہے جسمیں مسلم لیگ ن یوتھ حلقہ وسطی باغ کے تنظیمی عہدیداران کی حلف وفاداری کی تقریب ہو گی۔

(جاری ہے)

حلقہ وسطہ باغ کے جملہ یوتھ کارکنان پورے حلقہ میں عوامی رابطہ مہم کا آغاز کر دیا ہے۔ یونین کونسل کی سطح پر کمیٹیاں تشکیل دی جا چکی ہیں جو وارڈ کی سطح پر نوجوانوں کو متحرک کریں گی اور باغ کی تاریخ میں مسلم لیگ ن کا شاندار اجتماع منعقد کر کے مستقبل کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔ کنونشن میں باغ میں میں ہونے والی کرپشن اور اقربہ پروری سمیت مختلف معاملات پر سے پردہ اٹھایا جا ئے گا۔ کنونشن کے اعلان سے مخالفین کی نیندیں حرام ہو چکی ہیں۔

متعلقہ عنوان :