وزیراعظم کے میڈیاایڈوائزر سید اعزادارکاظمی کے فرزند سید معظم علی کاظمی کی دعوت ولیمہ سیاسی اجتماع بن گئی

جمعہ 27 فروری 2015 17:05

میرپور(اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔27 فروری 2015) وزیراعظم کے میڈیاایڈوائزر سید اعزادارکاظمی کے فرزند سید معظم علی کاظمی کی دعوت ولیمہ سیاسی اجتماع بن گئی ۔ دعوت ولیمہ میں وزیرخزانہ چوہدری لطیف اکبر، وزیرصحت سردارقمرالزمان، ڈپٹی سپیکراسمبلی شاہین کوثرڈار، وزیرسیاحت عبدالسلام بٹ، لارڈمیئربرمنگھم شفیق شاہ، پبلک اکونٹس کمیٹی کے چیئرمین سردارعابد حسین عابد، سینئرمشیرچوہدری ریاض، معاون خصوصی کرنل(ر) ضمیر، مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل شاہ غلام قادر، APHC کے کنوینئر سیدیوسف نسیم، پیرعلی رضابخاری، پیرشیربادشاہ، علی رضاسید، سابق وزیردیوان غلام محی الدین، سردارامجدیوسف، افتخارخادم، چوہدری محمدسعید، مشیران وزیراعظم صاحبزادہ ذوالفقار علی، چوہدری حق نواز، عامرذیشان جرال، مجاز شاہ کاظمی، خواجہ بشیر، رشید احمدشاہ، چوہدری محمد اشرف، ڈاکٹرمحمدامین، چوہدری محمدصدیق، سینئرصحافی سلطان سکندر، عامرمحبوب، امتیاز بٹ، راجہ کفیل، سردار زاہد تبسم ،چوہدری امجد، متین خواجہ، اعجاز عباسی، ارشدثانی، ڈائریکٹراطلاعات آزادکشمیر راجہ اظہراقبال، ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن غلام رسول عوامی،ایڈمنسٹریٹرضلع کونسل چوہدری مشتاق احمد،وزیراعظم کے پریس سیکرٹری شوکت علی ملک، ایم جاوید چوہدری، سید محمود شاہ، سید ابوطالب شاہ، سید نشاط کاظمی ایڈووکیٹ،انفارمیشن آفیسرمحمد جاوید ملک ودیگر سیاسی ،سماجی ، کاروباری، وکلا، انجمن تاجراں، صحافیوں ، سول سوسائٹی کے علاوہ دیگر مکتبہ فکرسے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیرتعداد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

دعوت ولیمہ میں وزیراعظم چوہدری عبدالمجید کی نمائندگی ان کے صاحبزادے چوہدری قاسم مجید اور سینئروزیرچوہدری محمدیاسین کی نمائندگی ان کے صاحبزادے چوہدری عامریاسین نے کی۔

متعلقہ عنوان :