45 نرسنگ سکولوں کو کالج کا درجہ دینے کا فیصلہ

جمعہ 27 فروری 2015 17:05

سرگودھا (اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔27 فروری 2015) 45 نرسنگ سکولوں کو کالج کا درجہ دینے کا فیصلہ‘ ذرائع کے مطابق حکومت پنجاب نے بین الاقوامی معیار کے تحت نرسوں کی تعلیم و تربیت اور شعبہ نرسنگ میں اصلاحات کرتے ہوئے جدت پیدا کرنے کیلئے سرگودھا سمیت صوبہ بھر کے 45 نرسنگ سکولوں کو کالج کا درجہ دیا جائیگا اور ان کالجز میں تمام جدید امور کو مد نظر رکھتے ہوئے تعلیمی نصاب بنایا جائیگا ذرائع کے مطابق محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ میں مشیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی صدارت میں ہونیوالے اجلاس میں ممبر پی اینڈ ڈی اعجاز حشین اور ڈائریکٹر جنرل نرسنگ کی موجودگی میں نرسنگ سکولوں کو کالجز کا درجہ دینے کا حتمی فیصلہ کیا گیا ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ نرسنگ کونسل کی طرف سے نصاب کی تفصیلات موصول ہونے پر حتمی رپورٹ منظوری کیلئے وزیر اعلیٰ پنجاب کو پیش کی جائیگی اورر چیف منسٹر کی منظوری کے بعد 45 نرسنگ سکولوں کو اپ گریڈ کرکے کالجز کا درجہ دینے کیلئے ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور ڈی جی نرسنگ نے کام شروع کردیا ہے ذرائع کے مطابق اس سلسلہ میں تمام نرسنگ سکولوں کو اقدامات کی ہدایت کردی گئیں جبکہ پہلے مرحلہ کنک ایڈورڈ میڈیکل نرسنگ سکول کو کالج کا درجہ دینے کی منظوری دیدی گئی ہے دوسرے مرحلہ میں سرگودھا سمیت صوبہ کے مخلتف اضلاع میں نرسنگ سکولوں کو کالج کا درجہ دیا جائیگا ذرائع کے مطابق قومی امکان ہے کہ بڑے بڑے شہروں میں دو دو جبکہ چھوٹے شہروں میں نرسنگ سکولوں کو ایک ایک ضلع کی سطح پر درجہ دینے کی تجویز زیر غور ہے۔