سپین اور بالخصوص دیگریورپی ممالک مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کریں، بیرسٹر سلطان محمود چوہدری

جمعہ 27 فروری 2015 17:10

اسلام آباد( اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔27 فروری 2015) آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم و کشمیر پی ٹی آئی کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ اسپین اور بالخصوص دیگریورپی ممالک مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اپنا کردار ادا کریں کیونکہ اس خطے کا امن مسئلہ کشمیر کے حل سے ہی وابستہ ہے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے اپنی رہائشگاہ پراسپین کے سفیرجیویر کاباجوسہ (JAVIER CARBAJOSA)سے ایک تفصیلی ملاقات میں کیا۔

بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ ہم توقع رکھتے ہیں کہ یورپی یونین کے ممالک انٹراء کشمیر ڈائیلاگ کو بھی آگے بڑھائیں گے کیونکہ میری نظر میں انٹراء کشمیرڈائیلاگ سے ہی مسئلہ کشمیر کے حل میں پیش رفت ہو سکتی ہے۔بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے مزیدکہا کہاگرچہ پاک، بھارت بات چیت کو ہم قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

(جاری ہے)

تاہم کشمیریوں کے ان مذاکرات میں شامل کیا جائے۔

انھوں نے کہا کہ یورپی یونین مسئلہ کشمیر کے حل کے سلسلے میں اپنا کردار ادا کرے۔ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ عالمی برادری کو دو ایٹمی طاقتوں کو اس طرح انکے حال پر تنہا نہیں چھوڑنا چاہیے کیونکہ کوئی بھی چھوٹا سا واقعہ یا حادثہ کسی بڑی جنگ کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتا ہے جو کہ پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے سکتا ہے لہذا انٹرنیشنل کمیونٹی مسئلہ کشمیر حل کرانے کے لئے اپنا موثر کردار ادا کرے۔