وزیر اعظم نے پٹرول کی قیمتیں برقرار رکھنے کی منظوری دے دی

جمعہ 27 فروری 2015 20:30

وزیر اعظم نے پٹرول کی قیمتیں برقرار رکھنے کی منظوری دے دی

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27فروری۔2015ء) وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے مارچ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمیتیں بر قرار رکھنے کی منظوری دے دی ہے جس کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا خطرہ ٹل گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ اسحا ق ڈار کاکہنا تھا کہ وزیر اعظم نے پٹرول کی قیمتیں برقرار رکھنے کی منظوری دے دی ہے اب پٹرول کی قیمت میں کوئی ردوبدل نہیں کی جائے گا۔

(جاری ہے)

پٹرول کی قیمیتوں کے حوالے سے اسحا ق ڈار کا کہنا تھا کہ پٹرولیم مصنوعات پر ٹیکس 27سے 18 فیصد کر رہے ہیں۔اسحا ق ڈار کے مطابق عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت مستحکم ہے جس کی وجہ سے 31مارچ تک تیل کی قیمتیں نہیں بڑھائی جائیں گی ۔اسحا ق ڈار کاکہنا تھا کہ ان کی حکومت نے اب تک تیل کی قیمتوں میں 30 سے 50 روپے کمی کی ہے اور وہ پٹرولیم مصنوعات پر ٹیکس میں بھی کمی کر رہے ہیں ۔وزیر خزانہ کے مطابق پٹرول کی قیمت 70روپے 29 پیسے ،لائٹ ڈیزل کی قیمت 57روپے94 پیسے ،ہائی اوکٹین کی قیمت80روپے 31 پیسے اور مٹی کے تیل کی قیمت 61 روپے 44 پیسے ہوگی۔