DAEکے ضمنی امتحان 2014کے نتائج کا اعلان 2مارچ کو کیا جائے گا

جمعہ 27 فروری 2015 20:54

پشاور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 27 فروی 2015ء)خیبرپختونخوا فنی تعلیمی بورڈ کے تحت منعقدہ ڈپلومہ اف ایسوسی ایٹ انجینئر (DAE)کے ضمنی امتحان 2014کے نتائج کا اعلان 2مارچ 2015کو کیا جارہا ہے ۔

(جاری ہے)

اس امتحان میں میں کل 6293امیدواروں نے حصہ لیا تھا جس میں سے 3730امیدوار کامیاب قرار پائے اور مجموعی طور پر نتیجہ 59.27فیصد رہا۔