سپریم کورٹ نے اسلم بیگ کی طرف سے اصغر خان کیس میں عدالتی فیصلے کے خلاف نظرثانی کی درخواست سماعت کے لیے منظور کر لی،
جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا تین رکنی چار مارچ سے نظر ثانی کی درخواست کی سماعت کریگا
جمعہ 27 فروری 2015 22:31
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 27 فروی 2015ء) سپریم کورٹ نے پاکستانی فوج کے سابق سربراہ جنرل ریٹائرڈ اسلم بیگ کی طرف سے اصغر خان کیس میں عدالتی فیصلے کے خلاف نظرثانی کی درخواست سماعت کے لیے منظور کر لی ہے۔نظر ثانی کی یہ درخواست 2012 میں ایئرفورس کے سابق سربراہ اصغر خان کی درخواست پر سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف دائر کی گئی عدالت عظمیٰ نے درخواست پر اپنے فیصلے میں 1990 میں اسلامی جمہوری اتحاد کی تشکیل کیلئے موجودہ وزیراعظم نواز شریف سمیت دیگر سیاست دانوں میں رقوم تقسیم اور 1990 کے انتخابات میں دھاندلی کی ذمہ داری مرزا اسلم بیگ اور آئی ایس آئی کے سابق سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ اسد درنی پر عائد کی تھی۔
جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا تین رکنی چار مارچ سے نظر ثانی کی اس درخواست کی سماعت کریگا۔(جاری ہے)
جنرل ریٹائرڈ اسلم بیگ نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف نظرثانی کی درخواست میں یہ استدعا کی ہے کہ عدالت نے اپنے فیصلے میں تحقیقات کے بغیر ہی اْنھیں سیاست دانوں میں رقوم کی تقسیم کا ذمہ دار ٹھہرایا اس بارے میں ابھی تک کسی ادارے نے تحقیقات بھی نہیں کیں۔علی ظفر ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر کی گئی نظرثانی کی اس درخواست میں کہا گیا کہ عدالت نے اپنے فیصلے میں یہ بھی کہا تھا کہ مرزا اسلم بیگ کو بطور آرمی چیف اْس وقت کے صدر غلام اسحاق خان کے احکامات کو بھی نہیں ماننا چاہیے تھا جو اْنھوں نے سیاست دانوں میں رقوم کی تقسیم کیلئے دئیے تھے۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.