بیر سٹر سلطان محمود چوہدری میرپور ضمنی الیکشن میں تاریخ ساز فتح حاصل کریں گے ‘15 مارچ کا سورج بیرسٹر سلطان کی فتح کی نوید لے کر طلوع ہو گا ‘میرپور کے عوام بیرسٹر سلطان سے محبت کرتے ہیں

تحریک انصاف آزاد کشمیر کے رہنما چوہدری جاوید شاہد ایڈووکیٹ کا بیان

ہفتہ 28 فروری 2015 17:34

کھوئی رٹہ ( اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔28 فروری 2015 ) تحریک انصاف آزاد کشمیر کے رہنما چوہدری جاوید شاہد ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ بیر سٹر سلطان محمود چوہدری میرپور ضمنی الیکشن میں تاریخ ساز فتح حاصل کریں گے 15 مارچ کا سورج بیرسٹر سلطان کی فتح کی نوید لے کر طلوع ہو گا میرپور کے عوام بیرسٹر سلطان سے محبت کرتے ہیں ‘قائد کشمیر کشمیریوں کے حقیقی معنوں میں ترجمان ہیں ضمنی الیکشن غاصب قوتوں کے لیے ٹریلر ہو گا اصل فلم جنرل الیکشن میں چلائی جائے گی ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو جاری بیان میں انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم چوہدری عبدالمجید جتنی مرضی سیاسی رشوت بانٹیں جسے مرضی کرائے پر لے کر امیدوار کھڑا کریں پیپلز پارٹی کی ساکھ بچ نہیں سکتی بیرسٹر سلطان کی عوامی مقبولیت کا غلط اندازہ لگانے والوں کی راتوں کی نیندیں اڑی ہوئی ہیں حکومتی وسائل بلا دریغ خرچ کیے جا رہے ہیں لیکن لوگ ایسی تمام کوششوں کو ناکام بنا رہے ہیں بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نہ صرف اپنے حلقہ بلکہ آزاد کشمیر اور مقبوضہ کشمیر کا حدود درآبہ جانتے ہیں جاوید شاہد ایڈووکیٹ نے مزید کہا کہ تحریک آزاد ی کشمیر کو بیرسٹر سلطان محمو د نے ہر جگہ اجاگر کیا 15 مارچ کو بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے چکسواری کا حدود درآبہ چوہدری مجید کو یاد نہ دلایا تو اپنی شکست تسلیم کر لیں گے چوہدری مجید گھبراہٹ میں الٹی سیدھی بیان بازی کر رہے ہیں اور اپنے امیدوار کی شکست دیکھ کر بوکھلاہٹ کا شکار ہیں آئندہ دنوں میں وہ بغض ماویہ میں ارشد غازی کی حمایت شروع کر دیں گے ۔

متعلقہ عنوان :