Live Updates

عمران خان ہر روز (ن) لیگی حکومت پر مختلف انداز سے تنقید کو اپنے لئے کار ثواب سمجھتے ہیں‘ مخالفانہ بیانات کی طرح بھی ملک و قوم کی خدمت کے زمرے میں نہیں آتے ‘ حکومت جوڈیشل کمیشن بنانے کیلئے مخلص ہے، عمران خان کو خود پر ہی اعتماد نہیں‘ وہ ایسا جوڈیشل کمیشن چاہتے ہیں جو ان کی ہاں میں ہاں ملائے۔ کسی کی ذاتی سوچ پر پہرہ نہیں لگایا جا سکتا‘ حکومت رواں سال کے دوران ایک لاکھ ذہین طلباء میں لیپ ٹاپ تقسیم کرے گی

وفاقی وزیر امور کشمیر چوہدری برجیس طاہر کا مقامی کالج کی تقریب تقسیم انعامات سے خطاب ، میڈیا سے بات چیت

ہفتہ 28 فروری 2015 17:49

سانگلہ ہل(اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔28 فروری 2015) وفاقی وزیر امور کشمیر چوہدری برجیس طاہر نے کہا ہے کہ عمران خان ہر روز (ن) لیگی حکومت پر مختلف انداز سے تنقید کو اپنے لئے کار ثواب سمجھتے ہیں‘ مخالفانہ بیانات کی طرح بھی ملک و قوم کی خدمت کے زمرے میں نہیں آتے ‘ حکومت جوڈیشل کمیشن بنانے کیلئے مخلص ہے لیکن عمران خان کو خود پر ہی اعتماد نہیں‘ وہ ایسا جوڈیشل کمیشن چاہتے ہیں جو ان کی ہاں میں ہاں ملائے۔

کسی کی ذاتی سوچ پر پہرہ نہیں لگایا جا سکتا‘ حکومت رواں سال کے دوران ایک لاکھ ذہین طلباء میں لیپ ٹاپ تقسیم کرے گی۔ وہ ہفتہ کو یہاں گورنمنٹ اسلامیہ ڈگری کالج میں تقریب تقسیم انعامات سے خطاب اور بعد ازاں میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت توانائی کے بحران پر بہت جلد قابو پا لے گی اور ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کی خاطر عوامی مفادات کی حامل پالیسیاں بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے واضح کیا کہ آزاد کشمیر میں آئندہ ماہ ضمنی انتخاب میں ابھی سے بعض لوگ دھاندلی کا شور مچا رہے ہیں ان لوگوں کے اپنے اندر خود اعتماد نہیں۔ انہوں نے اپنی بطور گلگت بلتستان تقرری اور گلگت بلتستان کی 12 رکنی نگران کابینہ پر پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف سمیت دیگر جماعتوں کی تنقید بارے سوال پر کہا کہ میری بطور گورنر اور وزراء کی تقرری قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے ہوئی ہے یہ اعتراضات جلد ختم ہو جائیں گے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :