بشام ،شدید بارش ، 72میگاواٹ خان خواڑ ہا ئیڈل پاور پرا جیکٹ کا ریزر وائرریت اور مٹی سے بھر گیا ، پیداوار بند ،یو میہ کروڑوں روپے کا نقصان

ہفتہ 28 فروری 2015 20:50

بشام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28فروری۔2015ء) شانگلہ میں شدید بارش ، 72میگاواٹ خان خواڑ ہا ئیڈل پاور پرا جیکٹ کا ریزر وائرریت اور مٹی سے بھر گیا پیداوار بند ہو گئی یو میہ کروڑوں روپے کا نقصان ڈیم کی صفا ئی میں کئی دن لگ سکتے ہیں ، تفصیلات کے مطابق شانگلہ میں شدید بارشوں کے نتیجے میں رانیال کے مقام پر قائم 72میگاواٹ خان خواڑ ہائیڈل پاور پرا جیکٹ کا ریزروائر مٹی سے بھر گیا ہے اور ڈیم حکام ہا تھ پر ہاتھ رکھ کر بیٹھ گئے ہیں جبکہ بجلی کی پیدوار بھی بند ہو گئی ہے جس سے وفاق کو یو میہ کروڑوں روپے کا نقصان اُٹھا نا پڑ رہا ہے ۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ خان خواڑ ہا ئیڈل پاور پرا جیکٹ جو لا ئی 2010سے فنکشنل ہے اور گذشتہ کئی سالوں سے ڈیم سائیٹ پر سلٹنگ کا سلسلہ جاری ہے جس سے پیداوار میں کمی بھی واقع ہو ئی ہے اور ریزروائر ریت مٹی سے بھر گیا ہے جبکہ اب ریزر وائر مٹی سے بھر نے کی وجہ سے بجلی کا پیداور بند ہو گئی ہے جبکہ واپڈا حکام نے چار سالوں میں ڈی سیلٹنگ کیلئے کو ئی اقدامات نہیں اُٹھا ئے ہیں ، رانیال کے مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ریزر وائر میں مٹی بھر جا نے سے ان کی زمینوں اور رہا ئش آبادی کو خطرہ ہے اس سلسلے میں جب چیف انجینئر اپریشن خان خواڑ ڈیم سے رابطہ کر نے کی کوشش کی گئی تو وہ فتر میں موجو د نہیں تھے۔

متعلقہ عنوان :