سینٹ الیکشن میں شو آف ہینڈ کھلی دھاندلی ہے ،دنیامیں شو آف ہینڈ کے ذریعے ووٹ کے استعمال کی کوئی مثال موجود نہیں‘ عاصمہ جہانگیر

ہفتہ 28 فروری 2015 21:07

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28فروری۔2015ء) سابق صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن عاصمہ جہانگیر نے کہاہے کہ سینٹ الیکشن میں شو آف ہینڈ کھلی دھاندلی ہے ،دنیامیں شو آف ہینڈ کے ذریعے ووٹ کے استعمال کی کوئی مثال موجود نہیں سیاست دان اپنے آپ کو عقل کل سمجھتے ہیں کہ وہ جوچاہیں کریں انھیں سیاست کے اصول وضوابط بھی طے کرنے چاہیے یہ کوئی گلی ڈنڈے یا کرکٹ کا کھیل نہیں ہے۔

لاہورہائیکورٹ بار کے سالانہ انتخابات کے موقع پر وہ میڈیا سے گفتگو کر رہی تھیں انھوں نے کہاکہ پارلیمنٹ میں ہارس ٹریڈنگ کا واویلہ کیا جارہاہے سیاسی جماعتیں اپنے اندر سے گھوڑوں کو کیوں نکال باہر نہیں کرتیں۔ہارس ٹریڈرز کوباہر نکالیں ٹریڈنگ خودبخود ختم ہوجائے گی۔فوجی عدالتوں کے حوالے سے عاصمہ جہانگیر نے کہاکہ عوام اور وکلاء دہشت گردی کے خلاف ہیں تاہم آئین سے بالا تر اقدامات نہیں ہونے چاہیے جب تک وکلاء کا وقار نہیں رہے گا تو عدلیہ کاوقاربھی برقرار نہیں رہ سکتا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بار کا کردار ممبران جیسے چاہے ویسا ہوتا ہے آج وسیع نظر رکھنی ہوگی تا کہ کوئی غیر آئینی اقدام نہ ہو بار کا کوئی ممبر ایسا نہیں جو دہشت گردی کی مخالفت نہ کرتا ہواگر وکلاء کا وقار برقرار نہیں رہے گا تو عدلیہ کا وقار کیسے رہ سکتا ہے یہ صرف وکلاء ہی کی مرہون منت ہے انہوں نے کہا کہ ہم اپنے آپ کو سول سوسائٹی کا اعلیٰ ستون سمجھتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اوپن بیلٹ پیپر کے حوالے سے اگر پارلیمنٹ میں جھوٹے لوگ ہیں تو سیاسی پارٹیاں بہت جلد پیک اپ کر جائیں گی انہوں نے کہا ہم مافیہ باس نہیں بنانا چاہتے ۔

متعلقہ عنوان :