موسم سرما کی حالیہ بارشیں ربیع سیزن کی مختلف فصلوں خاص کر گندم، جو، سرسوں اور دالوں کے لیے انتہائی مفید ثابت ہونگی،مشاہد اللہ
ہفتہ 28 فروری 2015 22:00
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28فروری۔2015ء) وفاقی وزیر موسمیاتی تغیرات مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ موسم سرما کی حالیہ بارشیں ربیع سیزن کی مختلف فصلوں خاص کر گندم، جو، سرسوں اور دالوں کے لیے انتہائی مفید ثابت ہونگی اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اسلام آباد، راولپنڈی سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں ہونے والی بارشوں اور ژالہ باری موسمیاتی تغیرات کے تناظر میں بے ترتیب اس لیے ہے کہ جس سطح کی بارشیں فروری کے آخری دنوں میں ہوئی ہیں یہ عمومی طور پر جنوری اور فروری کے شروع والے دنوں میں ہوتی تھیں۔
مشاہد اللہ نے کہا کہ پہلے موسم سرما کی بارشیں دسمبر کے آخر شروع ہوکرجنوری اور فروری کے درمیان تک عروج پرپہنچ جاتی تھیں مگر اب یہ بارشیں تقریباً پچیس دن سے زیادہ دیرسے شروع ہوئیں جس سے ربیع کے فصلوں کی کاشت کرنے والے کسان، سال کے شروع میں کافی پریشان رہے تاہم حالیہ بارشیں ان کی خوشی کا باعث بنی ہیں۔(جاری ہے)
انھوں نے کہا کہ بارشوں سے فصلوں کی پیداور میں خاطرخواہ اضافہ ہوگا۔
یہ بارشیں ربیع کے فصلوں کیلئے قدرتی فرٹیلائزر ثابت ہونگی۔وفاقی وزیر نے پاکستان کے تمام صوبوں کے محکمہ آب پاشی کے تکنیکی زرعی ماہرین سے مخاطب ہوکر کہا کہ ان کوملک میں تیزی سے بے اعتبار، بے ترتیب اور بدلتے ہوئے موسموں کے پیش نظرکسانون کی بروقت رہنمائی کرنی چاہیے تاکہ کسان صحیح وقت پر فصلوں کی کاشت اور کٹائی کر سکیں۔ اس سے ان کسانوں کو موسمی تغیرات کے منفی اثرات سے اپنے فصلوں کو کسی ممکنہ نقصان سے بچانے کی تدابیر اختیار کرسکتی ہیں۔مزید تجارتی خبریں
-
چینی کی مصنوعی قلت،فی بوری قیمت میں 100روپے کااضافہ کر دیا گیا
-
ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی
-
ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ ہوا ،سٹیٹ بینک
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
-
برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی
-
سکریپ کے گودام میں آگ لگنے سے لاکھوں کا سامان جل گیا
-
کراچی گولڈ بلین ایکس چینج کا سونے کے نرخ جاری کرنے کا اعلان
-
پیاز کی قیمتوں کمی جبکہ چینی قیمتوں اضافہ شروع ہوگیا پیاز کی قیمت 280سے کم ہوکر 140روپے فی کلو ہوگئی
-
لاہور: برائلر گوشت کی قیمت میں کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی ،100 انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
-
اوپن مارکیٹ میں چینی کی قیمتیں بڑھنا شروع ہوگئیں
-
برائلر گوشت کی قیمت میں 12روپے کلو کمی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.