زرعی و آبی ماہر اور قوم پرست رہنما نذیر احمد میمن طویل علالت کے بعد 80 سال کی عمر میں حیدرآباد میں انتقال کر گئے

ہفتہ 28 فروری 2015 22:18

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28فروری۔2015ء)زرعی و آبی ماہر اور قوم پرست رہنما نذیر احمد میمن طویل علالت کے بعد 80 سال کی عمر میں حیدرآباد میں انتقال کر گئے، کلہوڑا کالونی میں نماز جنازہ کے بعد ان کی تدفین عمل میں آئی۔

(جاری ہے)

نذیر احمد میمن ڈائریکٹر ایگریکلچر کی حیثیت سے ریٹائر ہوئے تھے جس کے بعد انہوں نے کالا باغ ڈیم گریٹر تھل کینال اور مردم شماری کے بارے میں تحریکوں میں قوم پرست قوتوں کے ساتھ اہم کردار ادا کیا تھا، وہ بینظیر بھٹو کی قیادت میں پیپلزپارٹی اور قوم پرستوں کی طرف سے کالا باغ ڈیم کے خلاف صوبہ پنجاب کی سرحد پر کمو شریف کے مقام پر دیئے گئے دھرنے میں بھی شریک ہوئے تھے، نذیر میمن ان دنوں شدید علیل تھے انہوں نے پسماندگان میں ایک بیوہ کے علاوہ 4 بیٹے اور ایک بیٹی چھوڑے ہیں، نذیر احمد میمن کی نماز جنازہ ہیرآباد میں ادا کی گئی اور کلہوڑا کالونی کے قبرستان میں تدفین عمل میں آئی، نماز جنازہ اور تدفین میں سیاسی اور قوم پرست رہنماؤں کارکنوں عزیزواقارب کے علاوہ مداحوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔