عراق ،سلسلہ وار کار بم دھماکوں اور چیک پوائنٹ پر حملے میں 27 افراد ہلاک،درجنوں زخمی
ہفتہ 28 فروری 2015 23:05
بغداد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28فروری۔2015ء) عراق میں سلسلہ وار کار بم دھماکوں اور ایک چیک پوائنٹ پر حملے کے نتیجے میں کم از کم 27 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے ۔عراقی پولیس کے مطابق ہفتہ کی صبح پہلا حملہ بلد روز نامی شہر کی ایک مصروف مارکیٹ میں ہوا۔ بلد روز دارالحکومت بغداد سے 70 کلومیٹر شمال مشرق میں واقع ہے۔
(جاری ہے)
پہلے دھماکے کے بعد جب لوگ وہاں جمع ہو گئے تو چند منٹ بعد دوسرا دھماکا ہوا۔
پولیس اور طبی حکام کے مطابق ان دھماکوں کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک جبکہ 50 سے زائد دیگر زخمی ہوئے۔بعد ازاں ایک خودکش حملہ آور نے دھماکا خیز مواد سے بھری کار ایک چیک پوائنٹ پر اڑا دی۔ سامرا شہر کے قریب اس چیک پوائنٹ پر شیعہ ملیشیا کے افراد تعینات تھے جو اسلامک اسٹیٹ کے دہشت گردوں کے خلاف برسرپیکار ہے۔ اس حملے میں ملیشیا کے آٹھ اہلکار ہلاک جبکہ 15دیگر زخمی ہوئے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
آسڑیلین پاکستانی نینشل ایسوی ایشن اپنا کے زیر اہتمام عید کے موقع پرقیونسلنڈ میں سال 2023 میں سماجی ،معاشرتی اور مذہبی خدمات پر اپنا عید ایوارڈ دیے
-
حماس قیادت دوحا میں رہے گی، قطرکا دو ٹوک پیغام
-
ایران چند ہفتوں میں جوہری ہتھیار تیار کرسکتا ہے،آئی اے ای اے
-
امریکہ، طالب علموں سے زیادتی کرنے والی 25 خواتین اساتذہ گرفتار
-
روس اورچین نے باہمی تجارت کیلئے ڈالرکا استعمال ختم کردیا
-
امریکی سینیٹ نے ٹک ٹاک پر پابندی کے لئے قانون سازی کی منظوری دے دی
-
ایپل کا آن لائن ایونٹ کے انعقاد کا اعلان
-
ٹیسلا نے 4 ماہ قبل بنائی گئی یو ایس گروتھ ٹیم کو فارغ کردیا
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی پاکستان سے سری لنکا کے دورے پر پہنچ گئے
-
شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کو نئی شاہی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں
-
بھارت کا میڈیا عوام کے مسائل اجاگر کرنے کے بجائے مودی کے گن گاتا ہے،راہول گاندھی
-
تارکین وطن کے حوالہ سے صورتحال پر مغرب میں خانہ جنگی کا خدشہ ہے، ایلون مسک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.