مصر، اخوان المسلمون کے رہنماوٴں کو سزائیں سنادی گئیں،
عدالت نے حماس کو دہشت گرد قرار دے دیا
ہفتہ 28 فروری 2015 23:07
قاہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28فروری۔2015ء) مصر کی ایک عدالت نے ممنوعہ اخوان المسلمون کے پانچ رہنماوٴں کو عمر قید کی سزا سنا دی جبکہ دیگر چار رہنماوٴں کی سزائے موت برقرار رکھی ہے۔ عمر قید کی سزا پانے والوں میں اخوان المسلمون کے سربراہ محمد بدیع بھی شامل ہیں۔ ان افراد کو دو سال قبل قاہرہ میں رونما ہونے والے تشدد میں ملوث قرار دیا گیا ہے۔
تیس جون 2013ء میں دارالحکومت میں اسی تشدد کی وجہ سے گیارہ افراد ہلاک جبکہ اکانوے زخمی ہو گئے تھے۔ عدالتی ذرائع کے مطابق ان سزاوٴں کے خلاف اپیل کی جا سکتی ہے۔ ہفتے کے دن ہی ایک اور عدالت نے 168 ایسے افراد کو بھی دو دو سال کی سزائے قید سنائی گئی ہے، جو 2012ء میں قاہرہ میں امریکی سفارتخانے پر حملے میں ملوث پائے گئے تھے۔(جاری ہے)
دریں اثناء مصر کی ایک عدالت نے فلسطینی گروہ حماس کو دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا ہے۔
برطانوی خبررساں ادارے نے ذرائع کے حوالے سے ہفتے کے دن بتایا کہ عدالت نے اپنے حکم نامے میں کہا ہے کہ حماس کو دہشت گرد تنظیم تصور کیا جانا چاہیے۔ ایک ماہ قبل ہی اس عدالت نے حماس کے عسکری ونگ کو دہشت گرد قرار دیا تھا۔ مصری تنظیم اخوان المسلمون سے جنم والی حماس تنظیم غزہ میں فعال ہے۔ ماہرین کے مطابق مصری عدلیہ کے اس فیصلے کے دوررس نتائج برآمد ہو سکتے ہیں۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
شدید تنقید کے بعد ملالہ یوسفزئی کا فلسطین کے حق میں بیان سامنے آگیا
-
افغانستان میں طالبان ریاست کو تسلیم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، امریکا
-
غزہ میں اجتماعی قبروں کی دریافت پر اقوام متحدہ کا آزاد تحقیقات کا مطالبہ
-
کیڑوں مکوڑوں والی کافی پینے سے خاتون کی جان پر بن آئی
-
برطانیہ میں ایک فلیٹ اپنے انوکھے ڈیزائن کی وجہ سے وائرل
-
میٹا کی ایپ تھریڈز کے صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے زائد ہوگئی
-
پرتشدد واقعے کی ویڈیو ہٹانے پرآسٹریلیا اورایکس میں شدید تنائو
-
بنگلہ دیش میں ہیٹ ویو نے تباہی مچا دی،سکولز اور مدارس بند
-
متحدہ عرب امارات، حکومت کا شدید بارش اور سیلاب سے متاثرہ گھروں کی مرمت کے لیے 544 ملین ڈالردینےکا اعلان
-
بنگلہ دیش ، شدید گرمی کے باعث ہزاروں سکول بند ، تین کروڑ تیس لاکھ بچوں کی تعلیم متاثر
-
نیتن یاہو اور ان کے ساتھیوں کو شرم آنی چاہیے، اسرائیلی قیدی کی ویڈیو جاری
-
یو اے ای میں ریکارڈ بارشیں، گھروں کی مرمت کیلئے ساڑھے 54 کروڑ ڈالر کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.