آل پرائمری ٹیچرز ایسوسی ایشن(اپٹا) کا مطالبات کے حق میں صوبہ بھر میں احتجاجی ریلیاں نکالنے کا فیصلہ ،شیڈول جاری،

25 مارچ 2015 کو صوبائی اسمبلی کے سامنے مطالبات ماننے تک دھرنے کااعلان

ہفتہ 28 فروری 2015 23:21

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28فروری۔2015ء) آل پرائمری ٹیچرز ایسوسی ایشن(اپٹا) کا اپنے مطالبات کے حق میں صوبہ بھر میں احتجاجی ریلیاں نکالنے کا فیصلہ ،شیڈول جاری کر دیا گیا جن میں 3مارچ نوشہرہ، 5 مارچ مردان، 7مارچ چارسدہ، 9مارچ صوابی، 12 مارچ لکی مروت اور بنوں،13 مارچ کرک اور کوہاٹ، 16مارچ ایبٹ آباد، 18مارچ دیر پائین دیر بالا ور ملاکنڈ، 19مارچ سوات، بونیر اور شانگلہ، جبکہ 25 مارچ 2015 کو صوبائی اسمبلی کے سامنے پرائمری اسا تذہ کے مذکورہ مطالبات ماننے تک دھرنے کااعلان کردیا۔

تعلیمی ذمہ داریوں کے علاوہ دیگرتمام ذمہ داریاں باالخصوص پولیومیم میں محکمہ تعلیم کی طرف سے زبردستی ڈیوٹیاں لگوانا مزید پرائمری اساتذہ کوقابل قبول نہیں، حکومت کو پرا ئمری اساتذہ کی دبائی ہوئی آواز سن کر ان کودرپیش مسائل پر توجہ دینا ہوگی۔

(جاری ہے)

صوبائی حکومت جلد از جلد پولیو مہم میں حصہ نہ لینے والے تمام متاثرہ اساتذہ کی تنخواہوں کاآرڈر جاری کر دے تاکہ ان کے گھروں میں دو ماہ سے بند چولہے چل پڑے،اپٹاہ مظاہرین۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز خیبر پختونخواہ کے مختلف ڈویژن کے اضلاع میں آل پرائمری ٹیچرز ایسوسی ایشن(اپٹا) کے عہدیداروں کی طرف سے یو م سیا ہ منایا گیا جس میں خیبر پختونخواہ کے مختلف ڈویژن کے اضلاع میں آل پرائمری ٹیچرز ایسوسی ایشن(اپٹا) کے عہدیداروں نے احتجاجی ریلیاں نکالیں او رپریس کلبوں کے سامنے مظاہرے کئے ۔ آل پرائمری ٹیچرز ایسوسی ایشن(اپٹا) کے عہدیداروں نے اپنے جائز حقوق مانگنے کے لئے شدید نعرے بازی کی جبکہ بینرز اور پلے کا رڈبھی اٹھا رکھے تھے جن میں پرائمری اساتذہ کا باوقار مقام، موجودہ سروس رولز کے مطابق کیڈر کے اندرترقی کاخودکار نظام،احتجاجوں اورعدالتی چکروں سے نجات، تعلیمی اداروں میں پرسکون اور سیاسی مداخلت سے پاک ماحول، اساتذہ والدین اور محکمہ تعلیم کے درمیان بہتر کوارڈینیشن، یکساں نظام تعلیم کو عملی جامہ پہنانا، پرائمری اساتذہ کی ترقی کا پیمانہ ایک سوالیہ نشان ہے 5th کلاس کے سالانہ امتحان کے لئے الگ ادارے کا قیام ، کلاس وائز ٹیچر، تبادلے زمینی حقائق کے مطابق، اساتذہ والدین کے لئے سزا اور جزا کے قانون کا اجراء، پرائمری اساتذہ کی ذمہ داری بہتر تعلیم و تربیت ، پولیو ڈیوٹی سے نجات، نصاب موجودہ تقاضوں کے عین مطابق اور اساتذہ سے مشاورت لازمی، ٹیچرسن کوٹہ، ٹیچنگ الاؤنس اور EEF کا جانچ پڑتال اور دیگر غیر قانونی ذمہ داریاں باالخصوس پولیو مہم میں محکمہ تعلیم کی طرف سے پرائمری اساتذہ کی جبراً ڈیوٹیاں لگوانا،تمام متاثرہ پرائمری اساتذہ کی تنخواہوں کا آرڈر جاری کرنا اور تمام معطل پرائمری اساتذہ کو بحال کرنا وغیرہ کے مطالبات درج تھے۔

پرائمری اسا تذہ کا کہنا ہیکہ حکو مت کی جانب سے اسا تذہ کے سا تھ ہمیشہ نا روا سلوک اورنا انصا فی کی گئی اور ان کوہر گزرتے دن کے ساتھ حکو مت اور محکمہ تعلیم کی طر ف سے نت نئی ہدایات جا ری کی جا تی ہیں۔ اپٹا کے عہدیداروں ایکشن کمیٹی کے چیئرمین، وائس چیئر مین، آل ٹیچرز کوارڈینیشن خیبر پختونخواہ، متاثرہ پرائمری اساتذہ اور دیگرمتعلقہ جملہ قائدین کی طرف سے صوبہ بھر میں احتجاجی ریلیاں نکالنے کا فیصلہ کیا گیا اورشیڈول جاری کر دیا گیا جن میں 3مارچ نوشہرہ، 5 مارچ مردان، 7مارچ چارسدہ، 9مارچ صوابی، 12 مارچ لکی مروت اور بنوں،13 مارچ کرک اور کوہاٹ، 16مارچ ایبٹ آباد، 18مارچ دیر پائین دیر بالا ور ملاکنڈ، 19مارچ سوات، بونیر اور شانگلہ، جبکہ 25 مارچ 2015 کو صوبائی اسمبلی کے سامنے پرائمری اسا تذہ کے مذکورہ مطالبات ماننے تک دھرنے کااعلان کردیا۔

متعلقہ عنوان :