ورلڈ کپ2015،پاکستان کا زمبابوے کو جیت کیلئے 236رنز کا ہدف
اتوار 1 مارچ 2015 12:36
برسبین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔1مارچ۔2015ء) ورلڈ کپ 2015ء،پاکستان نے زمبابوے کو جیت کیلئے236رنز کا ہدف دیدیا ہے۔ پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر235رنز بنائے ۔ پاکستان کو پہلا نقصان ا س وقت ا ٹھانا پڑا جب ناصر جمشید 9 گیندو ں پر ایک رنز بنا کر 1.6اوورز میں چترا کی بال پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔سیلفی بنانے کے شوقین احمد شہزاد بھی نہ چل سکے اور 3.5اوورزمیں وہ بھی چترے کا نشانہ بن گئے ، اور مجموعی طورپر چاررنز پربغیر کوئی رنزبنائے چلتے بنے۔
پاکستان کوتیسری وکٹ اْس وقت گنوانا پڑی جب 20.1اوورمیں حارث سہیل مجموعی طورپر 58رنز پر 27 رنز بنا کر سکندر رضا کی بال پر ویلیمز کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے ، اْنہوں نے زمبابوے کو دوچوکے بھی مارے تھے۔(جاری ہے)
چوتھے کھلاڑی عمر اکمل ولیمز کی بال پر 33رنز بنا کر 127کے مجموعی سکور پر آؤٹ ہو گئے اس کے بعد شاہد آفریدی بھی بغیر کوئی رنز بنائے پہلی ہی بال پر آؤٹ ہو گئے یاد رہے کہ آج شاہد آفریدی کی سالگرہ بھی تھی لیکن وہ قوم کو اپنے سالگرہ کے دن کا تحفہ اپنی کارکردگی سے نہ دے پائے اور ولیمز کی بال پر صفر رنز پر آؤٹ ہو گئے جبکہ8000رنز مکمل کرنے سے بھی محروم رہ گئے۔
چھٹے کھلاڑی صہیب مقصود 21رنز بنا کر 38.2اوور میں 155کے مجموعی سکور پر آؤٹ ہو گئے . مصباح الحق 73رنز کی اننگز کھیل کے چاتارا کی بال پر ولیمز کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے جب ٹیم کا مجموعی سکور 202تھا۔ اس سے قبل ٹاس جیت کر پاکستان نے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور کپتان مصباح الحق نے بتایاکہ یونس خان کی جگہ راحت علی کو ٹیم میں شامل کیاگیاہے ،ورلڈ کپ کے ابتدائی میچوں میں شکست کے بعد آج کا میچ بہت اہم ہے ، میچ کاآغاز اچھا کرنے ، آخری پندرہ سے بیس اوورز میں بڑا سکو ر کرنے کی کوشش کریں گے۔ایک سوال کے جواب میں مصباح الحق کا کہناتھاکہ آسٹریلیا کے ڈے اینڈ نائٹ میچ میں ہدف کا تعاقب آسان نہیں۔ قومی ٹیم میں عمراکمل ، صہیب مقصود ، آفریدی ، وہاب ریاض ، محمد عرفان ، صہیب مقصود ، سہیل خان ،راحت علی ، ناصر جمشید ، حارث سہیل اور مصباح الحق شامل ہیں۔ زمبابوے کے کپتان کاکہناتھاکہ پاکستان کے خلاف میچ کیلئے تیار ہیںمتعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
شاہین نے رضوان کو ٹی ٹوئنٹی کا بریڈمین قرار دے دیا
-
نووواک جوکووچ میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں حصہ نہیں لیں گے
-
بھارتی کھلاڑی رانا سنگھ نے پاکستان کیخلاف نازیبا الفاظ استعمال کئے ، مجھے گالیاں اور دھکے دیئے اس لئے تھپڑ مارا ، پاکستانی فائٹر شاہ زیب رند
-
یو اے ای کے نوجوان بیڈمنٹن کھلاڑیوں نے بین الاقوامی ٹورنامنٹ جیت کرتاریخ رقم کر دی
-
آسٹریلین جونیئر اوپن اسکواش چیمپئن شپ میںمیڈلز جیتنے والے کھلاڑیوں کا پشاور پہنچنے پر تپاک اسقبال
-
پاکستان اورنیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چوتھا ٹی ٹونٹی میچ 25 اپریل کو کھیلا جائے گا
-
پاکستان ماسٹر ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگی
-
لاہور کی بارش نے پاکستانی کرکٹرز کیلئے چائے کا موڈ بنادیا
-
ویرات کوہلی کا آؤٹ ہونے پر غصے کا اظہار: زمین اور کوڑے دان کو بلاّ دے مارا، ویڈیو وائرل
-
راشد لطیف، عثمان خان کے یو اے ای چھوڑنے کے فیصلے سے ناخوش
-
ریٹائرڈ کھلاڑی اب بھی ہماری موجودہ ٹیم کے پلئیرز سے بہت بہتر ہیں، سلمان بٹ کا طنز
-
ویسٹ انڈین آل راؤنڈرسنیل نارائن نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں واپسی کو مسترد کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.