یورپ میں تاریخ کا بڑا سورج گرہن 20 مارچ کو لگے گا،لندن میں سورج کا 84 فیصد حصہ تاریکی میں ڈوب جائے گا ، شمالی ناروے میں مکمل اندھیرا چھا جائے گا،بجلی کی فراہمی بھی متاثر ہوگی

اتوار 1 مارچ 2015 13:48

یورپ میں تاریخ کا بڑا سورج گرہن 20 مارچ کو لگے گا،لندن میں سورج کا 84 فیصد ..

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم مارچ۔2015ء) یورپ میں تاریخ کا بڑا سورج گرہن20 مارچ کو لگے گا، لندن میں سورج کا 84 فیصد حصہ تاریک ہو جائے گا،بجلی کی فراہمی بھی متاثر ہوگی۔عالمی میڈیا کے مطابق یورپ میں تاریخ کا بڑا سورج گرہن 20 مارچ کو لگے گا۔ چاند 20 مارچ کو سورج اور زمین کے درمیان آئے گا تو زمین کا بڑا حصہ تاریکی میں ڈوب جائے گا۔

(جاری ہے)

لندن میں سورج کی 84 فیصد روشنی غائب ہو جائے گی۔ سکاٹ لینڈ میں 94 فیصد سورج سیاہ ہوگا جبکہ فاروئے ا?ئی لینڈ اور شمالی ناروے میں مکمل اندھیرا چھا جائے گا۔ سورج گرہن 2 منٹ 47 سیکنڈ تک اپنے عروج پر ہوگا۔ گیارہ اگست 1999 کے بعد لگنے والے اس تاریخی سورج گرہن کی وجہ سے یورپی ممالک میں بجلی کی فراہمی میں بھی تعطل آئیگا۔ خلائی ماہرین کا کہنا ہے کہ دو ہزار چھبیس تک دوبارہ ایسا سورج گرہن نہیں دیکھا جا سکے گا۔

متعلقہ عنوان :