مجھے مرنے کا حق دیا جائے ، چلی کی چودہ سالہ لڑکی کی صدر سے اپیل ۔۔۔

ویلینٹینا کی درخواست قبول نہیں کی جاسکتی ہے ، علاج کا خرچ حکومت اٹھائیگی ، صدارتی ترجمان

اتوار 1 مارچ 2015 15:13

مجھے مرنے کا حق دیا جائے ، چلی کی چودہ سالہ لڑکی کی صدر سے اپیل ۔۔۔

سنتیاگو (اردو پوائنٹ۔تازہ ترین اخبار .1 مارچ 2015) چلی میں 14 سالہ بیمار لڑکی نے ایک ویڈیو اپ لوڈ کی ہے جس میں اس نے ملک کی صدر سے اپیل کی ہے کہ اس کو مرنے کا حق دیا جائے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ویلنٹینا موریرا کو سسٹک فائبروسس ہے جو لاعلاج مرض ہے ویلینٹنا کے اس آن لائن پیغام کو ہزاروں افراد نے دیکھا ۔چلی کی صدر اس پیغام کے بعد ہسپتال میں ویلنٹینا سے ملنے آئیں۔

صدارتی ترجماننے بتایا کہ ویلینٹینا کی یہ درخواست قبول نہیں کی جا سکتی تاہم حکومت ان کے علاج کا خرچ اٹھائے گی۔

(جاری ہے)

ویلینٹینا کے اس پیغام کو ہزاروں افراد نے دیکھا ہے اور چلی میں مرض کے باعث تکلیف سے بچنے کیلئے موت یعنی یوتھنیزیا پر بحث شروع ہو گئی یوتھنیزیا چلی میں غیر قانونی ہے۔ویلینٹینا نے بتایا کہ میں نے درخواست کی تھی کہ میں صدر سے فوری طور پر بات کرنا چاہتی ہوں کیونکہ میں بیماری کی حالت میں زندگی کزارتے ہوئے تنگ آ چکی ہوں۔انہوں نے کہا کہ ان کے بڑے بھائی کی بھی موت اسی بیماری سے ہوئی تھی۔ ان کے بھائی کی عمر اس وقت چھ برس تھی اور ان کو معلوم ہے کہ بیماری میں ان کو کتنی مشکلات سہنا ہوں گی۔ .