یورپ میں تاریخ کا بڑا سورج گرہن بیس مارچ کو لگے گا

2026 تک دوبارہ ایسا سورج گرہن نہیں دیکھا جا سکے گا، خلائی ماہرین

اتوار 1 مارچ 2015 15:17

یورپ میں تاریخ کا بڑا سورج گرہن بیس مارچ کو لگے گا

لندن (اردو پوائنٹ۔تازہ ترین اخبار .1 مارچ 2015) لندن میں سورج کا 84 فیصد حصہ تاریکی میں ڈوب جائیگا  شمالی ناروے میں مکمل اندھیرا چھا جائیگامیڈیا رپورٹ کے مطابق یورپ میں تاریخ کا بڑا سورج گرہن بیس مارچ کو لگے گا ۔ لندن میں سورج کا 84فیصد حصہ تاریک ہو جائیگا۔ بجلی کی فراہمی بھی متاثر ہوگی ۔ چاند بیس مارچ کو سورج اور زمین کے درمیان آئے گا تو زمین کا بڑا حصہ تاریکی میں ڈوب جائے گا ۔

(جاری ہے)

لندن میں سورج کی چوراسی فیصد روشنی غائب ہو جائے گی ۔ سکاٹ لینڈ میں چورانوے فیصد سورج سیاہ ہوگا جبکہ فاروئے آئی لینڈ اور شمالی ناروے میں مکمل اندھیرا چھا جائے گا ۔ سورج گرہن دو منٹ 47 سیکنڈ تک اپنے عروج پر ہوگا ۔ گیارہ اگست 1999 کے بعد لگنے والے اس تاریخی سورج گرہن کی وجہ سے یورپی ممالک میں بجلی کی فراہمی میں بھی تعطل آئیگا ۔ خلائی ماہرین کا کہنا ہے کہ 2026 تک دوبارہ ایسا سورج گرہن نہیں دیکھا جا سکے گا

متعلقہ عنوان :