میکسیکو شکاری نے چترال میں جنگلی حیات کیلئے مختص اور محفوظ علاقے توشی شاہشاہ میں کشمیر مارخور کا شکار کرلیا
شکار ہونے والے آٹھ سالہ مارخور کے سینگھ کا سائز 40 انچ تھا اور ایڈریان گونزیلس نے کروڑ روپے کے عوض شکار کا پرمٹ حاصل کیا
اتوار 1 مارچ 2015 16:03
چترال(اردو پوائنٹ۔تازہ ترین اخبار .1 مارچ 2015)میکسیکو کے ایک شکاری نے چترال میں جنگلی حیات کیلئے مختص اور محفوظ علاقے توشی شاہشاہ میں کشمیر مارخور کا شکار کرلیا ہے۔
(جاری ہے)
میڈیا رپورٹ کے مطابق شکار ہونے والے آٹھ سالہ مارخور کے سینگھ کا سائز 40 انچ تھا اور ایڈریان گونزیلس نے ایک کروڑ روپے کے عوض شکار کا پرمٹ حاصل کیامقامی محکمہ جنگلی حیات کے رینج افسر ارشاد احمد نے بتایا کہ گونزیلس نے مخصوص لمبائی اور جسامت کا مارخور چننے میں وقت ضائع نہیں کیاگونزیلس ایک ماہر شکاری ثابت ہوئے جنہوں نے پھسلن بھرے علاقے میں دور سے ایک صحت مند اور مضبوط جسامت کے ہمالیائی مارخور کو مار گرایا۔
ارشاد احمد نے بتایا کہ یہ سیزن کی پہلی ہنٹنگ ٹرافی تھی مزید کئی شکاریوں نے مارچ میں یہاں آنا ۔ارشاد کے مطابق گزشتہ سال بھی اسی علاقے میں آخری ٹرافی ہنٹنگ منعقد ہوئی تھی، جس میں ایک جرمن لڑکے فلپس ہرمن نے 43 انچ لمبے مارخور کا شکار کیا تھا۔انہوں نے بتایا کہ محکمہ جنگلی حیات کے تحفظ پر مبنی ایک پروگرام میں مقامی دیہات کی کمیٹیاں (وی سی سیز) بنائی گئی ہیں یہی وجہ ہے کہ ضلع میں کمشیر مارخور کی مناسب آبادی برقرار ہے انہوں نے بتایا کہ شکار کی پرمٹ فیس کا 80 فیصد مقامی آبادی کیلئے ترقیاتی پروگراموں میں صرف ہوتا ہے۔مزید قومی خبریں
-
لاہور : تین سرکاری ہسپتالوں کیلئے اربوں روپے کا بجٹ جاری
-
سرکاری لیبارٹریز نے ڈینگی مریضوں کی تشخیص بند کر دی
-
پنجاب میں 23 اپریل سے بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گا
-
اسلام آباد کے شہریوں کے لئے شروع کئے جانے والے ہائوسنگ کے منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے گا ، کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ،ریاض پیرزادہ
-
فیصل آباد سے پتوکی اپنے سسرال آئے شخص نے خود کو فائر مارکر خودکشی کرلی نعش ہسپتال پتوکی منتقل
-
ملتان: تندور مالکان نمایاں مقامات پر 100 گرام روٹی کی قیمت 15 روپے آویزاں کریں، ڈپٹی کمشنر
-
گورنرپنجاب سے سرجن ڈاکٹر برگیڈیئر (ر)رئوف افتخار احمد کی ملاقات
-
گورنرپنجاب کی لاہور ایجوکیشن رپورٹرز ایسوسی ایشن'' لیرا'' کے منتخب عہدیداروں کو مبارکباد
-
اپوزیشن ایک نہتی لڑکی آصفہ بی بی سے ڈرتی ہے،بلاول بھٹو زرداری
-
سرکاری اداروں کے بجلی بلوں میں اوورچارجنگ کے پری آڈٹ کا فیصلہ
-
وزیرصنعت و تجارت شافع حسین کی زیر صدارت اجلاس ،پنجاب سکل ڈویلپمنٹ پالیسی 2024کی منظوری
-
وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق کا آپریشن تھیٹرز پر جاری پیش رفت کا جائزہ لینے کیلئے پی آئی سی کا دورہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.