الیکشن ٹربیونلز کی مدت میں تیسری مرتبہ توسیع

ٹربیونلز 31 اپریل تک مقدمات کی سماعت کرسکیں گے

اتوار 1 مارچ 2015 18:15

الیکشن ٹربیونلز کی مدت میں تیسری مرتبہ توسیع

اسلام آباد(اردو پوائنٹ۔تازہ ترین اخبار .1 مارچ 2015) الیکشن کمیشن نے انتخابی عذرداری مقدمات نمٹانے والے الیکشن ٹربیونلز کی مدت میں تیسری مرتبہ توسیع کردی‘ یہ الیکشن ٹربیونلز 31 اپریل تک مقدمات کی سماعت کرسکیں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اتوار کے روز الیکشن کمیشن نے الیکشن ٹربیونلز کی مدت میں توسیع کرتے ہوئے 31 اپریل تک بڑھادی ہے۔

(جاری ہے)

اس سے پہلے 31 دسمبر 2014ء میں الیکشن کمیشن نے انتخابی عذرداری مقدمات نمٹانے والے ٹربیونلز کی مدت بڑھادی تھی اور اب تیسری مرتبہ 30 الیکشن ٹربیونلز کی مدت بڑھادی گئی ہے جن میں سے 40 سے زائد انتخابی عذرداری مقدمات زیر التواء ہیں۔

الیکشن کمیشن نے مدت میں توسیع کرتے ہوئے ہدایت بھی کی ہے کہ جلداز جلد مقدمات کی سماعت کرکے نمٹائے جائیں۔ ان ٹربیونلز کی مدت 31 اپریل تک ہی ہوگی۔ اس سے پہلے تمام مقدمات ختم ہوجانے چاہئیں۔

متعلقہ عنوان :