سینٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ روکنے کیلئے آئی بی اور ایف آئی اے دو صوبوں میں سرگرم ‘ آئی بی کی ووٹوں کی خریدو فروخت کرنیوالے سیاستدانوں کی سرگرمیوں ، ایف آئی اے کی مشکوک ارکان اسمبلی کے بینک اکاؤنٹس پر نظر

اتوار 1 مارچ 2015 22:33

سینٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ روکنے کیلئے آئی بی اور ایف آئی اے دو صوبوں ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم مارچ۔2015ء) سینٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ روکنے‘ سیاسی وفاداریوں کی تبدیلی کیلئے کروڑوں کی خریدو فروخت کرنیوالوں کی مانیٹرنگ کیلئے انٹیلی جنس بیورو (آئی بی) اور ایف آئی اے دو صوبوں میں سرگرم ‘ آئی بی ووٹوں کی خریدو فروخت میں جوڑ توڑ میں مصروف‘ سیاستدانوں کی سرگرمیوں اور ایف آئی اے مشکوک ارکان اسمبلی کے بینک اکاؤنٹس پر نظر رکھے ہوئے ہے۔

(جاری ہے)

اتوار کو ذرائع کے مطابق سینٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کو روکنے کیلئے جہاں پارلیمانی جماعتوں کے اجلاس میں پیپلزپارٹی سمیت کئی جماعتوں کے آئینی ترمیم لانے پر متفق نہ ہونے کے بعد حکومت نے اس مکروہ دھندے کو دوسرے ذرائع سے روکنے کیلئے بعض اقدامات کیے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق سول خفیہ ادارے انٹیلی جنس بیورو (آئی بی) اور وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کو اس ضمن میں الگ الگ ٹاسک دیئے گئے ہیں تاکہ وہ ایسے تمام سیاسی راہنماؤں پر نظر رکھیں جو ارکان صوبائی اسمبلیوں کی وفاداریاں تبدیل کرانے میں مصروف ہیں ۔

متعلقہ عنوان :