حکومت آزاد کشمیر میرپور ایل اے تھری میرپور کے ضمنی الیکشن میں اپنی شکست کو دیکھ کر رہ فرار کا راستہ تلاش کر رہی ہے ‘سرکاری وسائل کو بے دریغ استعمال کر کے ووٹ حاصل کرنے کی ناکام کوشش کر رہی ہے

جموں کشمیر پیپلزپارٹی کے نامزد امیدوار برائے قانون ساز اسمبلی آزاد کشمیر سید نشاط کاظمی ایڈووکیٹ کا کارنر میٹنگ سے خطاب

پیر 2 مارچ 2015 16:54

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02مارچ۔2015ء) جموں کشمیر پیپلزپارٹی کے نامزد امیدوار برائے قانون ساز اسمبلی آزاد کشمیر سید نشاط کاظمی ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ حکومت آزاد کشمیر میرپور ایل اے تھری میرپور کے ضمنی الیکشن میں اپنی شکست کو دیکھ کر رہ فرار کا راستہ تلاش کر رہی ہے اور سرکاری وسائل کو بے دریغ استعمال کر کے ووٹ حاصل کرنے کی ناکام کوشش کر رہی ہے ۔

حکومت کو وقت کو الیکشن سے بھاگنے نہیں دیا جائیگا۔ اگر حکومت نے الیکشن کو ملتوی کرانے کی کوشش کی تو وہ اس کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہوگا۔ ان خیالا ت کااظہار انہوں نے اپنی انتخابی مہم کے سلسلہ میں سیکٹر ایف ون میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سید نشاط کاظمی ایڈووکیٹ نے کہا کہ 29مارچ کو میرپور کے عوام تلوار پر مہر لگا کر یہ ثابت کر دیں گئے کہ انکے مسائل کے حل صرف اور صرف جموں کشمیر پیپلزپارٹی کے پاس ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میرپور کے عوام باشعور ہیں وہ حکومت کے کسی جھوٹے وعدے اور جھانسے میں نہیں آئیں گئے ۔ حکومت وقت اپنے امیدوار کو کامیاب کرانے کیلئے پرانی تاریخیں ڈال کر فنڈز استعمال کر رہی ہے ۔ ساڑھے تین سالوں میں تعمیروترقی کے کام یاد نہیں آئے ۔ انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر پیپلزپارٹی ایک ریاستی جماعت ہے اور وہ اپنے انتخابی نشان تلوار کو لیکر میدان میں اتری ہے ۔

آئندہ 2016ء میں ہونے والے جنرل انتخابات میں اپنے پلیٹ فارم سے حصہ لی گی ۔ انہوں نے کہا کہ ہر روز مختلف پارٹیاں بدلنے والے اب دردرکی ٹھوکریں کھا رہے ۔ جن جن جماعتوں نے انہیں بڑے بڑے عہدے پر بٹھایا جب وقت آیا تو انہی کی پیٹھ میں چھڑا گونپ کر اپنی وفاداریاں تبدیل کر رہیے ہیں۔ ان لوگوں سے کیا امید رکھی جا سکتی ہے کہ وہ کل ان پارٹیوں کے وفادار رہیں گئے ۔ انہوں نے کہا کہ میرپور کے غیور عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ 29مارچ کو تلوار کے نشان پر مہر لگا کر جموں کشمیر پیپلزپارٹی کو بھاری اکثریت سے کامیاب کریں ۔