میرپور کے مسائل سے چشم پوشی کر نے والوں کو عوام ووٹ کی پرچی سے اوقات یاد دلا کر دم لیں ‘مسلم کانفرنس تمام سیاسی جماعتوں کی ماں کا درجہ رکھتی ہے ‘جماعت کے ساتھ غداری کر نے والوں کے ساتھ رسوئی کے سوا کچھ نہیں آئیگا

مسلم کانفرنس کے نامزد امیدوار عبدالقیوم قمر کا کارنر میٹنگ سے خطاب

پیر 2 مارچ 2015 16:54

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02مارچ۔2015ء) آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے نامزد امیدوار عبدالقیوم قمر نے کہا کہ میرپور کے مسائل سے چشم پوشی کر نے والوں کو عوام ووٹ کی پرچی سے اوقات یاد دلا کر دم لیں آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس تمام سیاسی جماعتوں کی ماں کا درجہ رکھتی ہے جماعت کے ساتھ غداری کر نے والوں کے ساتھ رسوئی کے سوا کچھ نہیں آئے گامیرپور شہر کے عوام کو چار سال تک لالی پاپ دینے والے آج کس منہ سے ووٹ مانگ رہے ہیں بیرون ممالک میں سیر کر نے والے اور رنگ برنگی جماعتیں اپنانے والوں کو اوقات یاد دلا کر دم لیں میرپور کی غیور عوام اچھے اور برے کی پہنچان جانتے ہیں لوگوں کے ضمیر کو خریدنے کی ساز ش کو ناکام بنائیں گئے سوئی گیس، پانی، بجلی، متاثرین منگلا ڈیم ،نوجوانوں کی بھرتیوں پر سودا بازی کر نے والے عوامی عدالت میں رسوا ہوں گئے میرپور شہر کو فتخ کر نے کا خواب دیکھنے والے سیاسی کھلاڑی گلی گلی کوچے کوچے میں جانے پر مجبور ہو چکے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیکٹر سی ٹو میں ایک کار نر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا عبدالقیوم قمر نے کہا کہ آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس مختلف برادریوں کا گلدستہ ہے مجھے عوامی مسائل سے باخوبی آگاہی ہے سوئی گیس، پانی ،بجلی ، متاثرین منگلا ڈیم کے مسائل، آباد کاریاں ، ذیلی کنبہ جات کے مسائل، سڑکوں کے مسائل، نوجوانوں کی بھرتیاں ، کرپشن کا خاتمہ اور دیگر بنیادی مسائل کا حل میرا مشن ہے ا ٓج میرپور کا ووٹر باشعور ہو چکا ہے وہ اپنے ووٹ کا ٹھیک استعمال کریں کیونکہ ہماری آ نے والی نسلوں بقا پوشیدہ ہے انشا اللہ جیت آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کی ہو گئی سازشیوں کے ہاتھ کچھ نہیں آ ئے گا سر کاری وسائل کا بے دریغ استعمال پر چیف الیکشن کمشنر کو فوری ایکشن لینا چاہے جماعت سے بے وفائی کر نے والے رسو اہو ں گئے میرپور کے عوام نے بہرپیوں کو مسترد کر دیا آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس15مارچ کو کامیابی سے ہمکنار ہو گئی نظریہ کی کامیابی یقینی ہے اور انشااللہ کارکنان آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کی قیادت میں جماعت کی مضبوطی کے ساتھ ساتھ ضمنی انتخابات میں مخالفین کو ناکوں چنے چبوا کر دم لوں گا۔

متعلقہ عنوان :